• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارتیہ جنتا پارٹی نے پاکستانی نغمہ چرالیا

شائع April 14, 2019
بی جے پی رہنما نے نغمہ بھارتی فوج کے نام کیا ہے— فوٹو: اسکرین شاٹ
بی جے پی رہنما نے نغمہ بھارتی فوج کے نام کیا ہے— فوٹو: اسکرین شاٹ

بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انتخابی مہم کی تشہیر کے لیے پاکستانی نغمہ چوری کرلیا، جس کی وجہ سے بی جے پی پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں بی جے پی رہنما راجا سنگھ نے کہا تھا کہ وہ 14 اپریل کو سری رام نوامی کے موقع پر اپنا نیا گانا ریلیز کریں گے جو انہوں نے بھارتی فوج کے نام کیا ہے۔

چوکیدار راجا سنگھ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نئے گانے کی ریکارڈنگ کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس کے بول اور دھن پاکستانی نغمے کی نقل ہے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھارتی حکمراں جماعت کے رہنما کی چوری پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’ خوشی ہے کہ آپ نے نقل کی لیکن سچ بولنے کی بھی نقل کرنی چاہیے‘۔

سینئر صحافی حامد میر نے ٹوئٹ کیا کہ ’ میں خوش نہیں ہوں کیونکہ یہ نقل نہیں چوری ہے ‘۔

اینکرپرسن فریحہ ادریس نے ٹوئٹ کیا کہ ’ ابھارت میں اتنی بڑی میوزک انڈسٹری ہے اور وہ کچھ اصلی نہیں بناسکتے‘۔

خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے یوم پاکستان کے موقع پر معروف گلوکار ساحر علی بگا کی آواز میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے عنوان سے نغمہ جاری کیا تھا۔

نغمے میں وطن کے محافظوں کو دشمن کا مقابلہ کرنے سمیت پاکستان کی نئی نسل کو اپنے ملک سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024