• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب رن وے پر طیارے کو حادثہ، 3 افراد ہلاک

شائع April 14, 2019
ایئرپورٹ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا — فوٹو: اے ایف پی
ایئرپورٹ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا — فوٹو: اے ایف پی

نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب ایک طیارہ اڑان بھرتے ہوئے رن وے پر موجود 2 ہیلی کاپٹرز سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق حادثہ لوکلا ایئرپورٹ پر پیش آیا جو ماؤنٹ ایورسٹ کو جانے والے راستے کا اہم ذریعہ ہے جبکہ یہ ایئرپورٹ دنیا کے خطرناک ترین ایئرپورٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعے میں طیارے ٹربو پروپ لیٹ-410 کا ایک معاون پائلٹ اور رن وے پر موجود ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

مزید پڑھیں: نیپال: برفانی طوفان کی زد میں آکر 9 کوہ پیما ہلاک

لوکلا ایئرپورٹ کے حکام نے بتایا کہ طیارہ رن وے پر پرواز کے لیے اڑان بھر رہا تھا کہ وہ پھسل کر قریب ہی موجود 2 ہیلی کاپٹرز سے ٹکرا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے کٹھمنڈو منتقل کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

خیال رہے کہ ہر سال سیکڑوں کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کے لیے لوکلا ایئرپورٹ پہنچتے ہیں اور اپریل میں یہاں کافی رش ہوتا ہے کیونکہ موسم بہار کوہ پیمائی کے لیے اہم تصور کیا جاتا ہے۔

نیپال، جہاں دور دراز پہاڑی علاقوں میں سفر کرنا مشکل ہے، یہاں شعبہ ہوا بازی نے حالیہ کچھ عرصے میں ترقی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپال: ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارے کو حادثہ، 49 افراد ہلاک

دوسری جانب یورپی یونین نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نیپال کی ایئرلائنز پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال فروری میں ہیلی ایسٹ کے علاقے میں ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تھا، جس میں ملک کے سیاحت کے وزیر سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024