• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

خیبرپختونخوا، بلوچستان میں بارشیں، سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی

شائع April 14, 2019
جنوبی وزیرستان میں سیلاب سے 8 اور بلوچستان میں 4 افراد جاں بحق ہوئے — فائل فوٹو: آئی این پی
جنوبی وزیرستان میں سیلاب سے 8 اور بلوچستان میں 4 افراد جاں بحق ہوئے — فائل فوٹو: آئی این پی

وانا/کوئٹہ: خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان اور بلوچستان کے ضلع پشین میں بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

ایڈیشل ڈپٹی کمشنر دل نواز وزیر نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل طوئی کھلہ میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جانے والی گاڑی سیلاب کی زد میں آ گئی اور سب لوگ بہہ گئے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں سیلاب، طوفانی بارشوں سے 19 افراد جاں بحق

سیلاب کی زد میں آکر 6 خواتین جاں بحق ہوئیں جبکہ بقیہ 5 کو لیویز اہلکاروں اور رضاکاروں نے بچا لیا۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے وچا کھوارا میں سیلاب میں ڈوبنے سے 2 بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ان کی لاشیں جنوبی وزیرستان کے اسکاؤٹس نے نکالی، جنہوں نے اس کے علاوہ مزید 5 افراد کی جان بھی بچائی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈان کو بتایا کہ بارشوں کے نتیجے میں ضلع کے اکثر علاقوں میں سیلاب آیا۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے گوشت کی 2 دکانوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر وانا میں پانی کے ریلے میں 4 گاڑیاں بہہ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سیلاب کو روکنے میں ناکام کیوں؟

پشین کے علاقے خانوزئی میں ایک خاندان کے 4 افراد سیلاب کی نذر ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق 65 سالہ عبدالمنان اپنی گاڑی میں 3 پوتوں کے ہمراہ خانوزئی آ رہا تھا کہ سیلاب کے نتیجے میں بھر جانے والے موسمی نالے کو عبور کرنے کی کوشش میں ان کی گاڑی بہہ گئی اور اس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود تمام افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

لیویز اہلکاروں اور علاقے کے دیگر افراد نے ان کی لاشیں نکالیں۔


یہ خبر 14اپریل 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024