• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

’اسٹار وارز‘ سیکوئل ٹرائلوجی کی آخری فلم

شائع April 13, 2019
ٹریلر کو کچھ ہی گھنٹوں میں ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا—اسکرین شاٹ
ٹریلر کو کچھ ہی گھنٹوں میں ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا—اسکرین شاٹ

معروف امریکی ایپک سائنس فکشن فلم سیریز ’اسٹار وارز‘ کی سیکوئل ٹرائلوجی کی آخری فلم سامنے آگئی اور مجموعی طور پر یہ فلم ’اسٹار وارز‘ کی نویں مرکزی فلم ہے۔

’اسٹار وارز‘ کے بینر تلے مرکزی فلموں کے علاوہ بھی دیگر فلمیں بنائی گئی ہیں، تاہم اس سیریز کی اب تک 8 مرکزی فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں اور اب اس سیریز کی 9 ویں فلم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

’اسٹار وارز‘ سیکوئل ٹرائلوجی کے سلسلے کی آخری اور تیسری فلم ’دی رائز آف اسکائی واکر‘ کو رواں برس دسمبر تک ریلیز کیا جائے گا۔

یہ سیکوئل ٹرائلوجی کی تیسری اور آخری فلم ہے، سیکوئل ٹرائلوجی کی پہلی فلم ’دی فورس اویکن‘ 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جب کہ اس کے تحت دوسری فلم ’دی لاسٹ جڈائے‘ 2017 میں ریلیز کی گئی تھی۔

اب اسی سیکوئل ٹرائلوجی کی تیسری اور آخری فلم ’دی رائز آف اسکائی واکر‘ کو رواں برس دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کو رواں برس کے آخر تک ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
فلم کو رواں برس کے آخر تک ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

’دی رائز آف اسکائی واکر‘ مجموعی طور پر ’اسٹار وارز‘ کی نویں فلم ہے جس میں ڈیزی ریڈلے، ایڈم ڈرائیور، جان بوئگا، آسکر ایساک، لپیتا نیونگ اور کیلی میری ترن سمیت دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

سیریز کی اس نویں فلم کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں اداکارہ کیری فشر کی کچھ ان دیکھی جھلکیاں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’اسٹار وارز‘ سے متعلق حیران کن معلومات

کیری فشر اس سیریز میں وائس ایڈمرل ایمیلن ہولودو کا کردار ادا کرتی دکھائی دیتی تھیں، تاہم 2016 میں وہ ’دی لاسٹ جڈائے‘ کی شوٹنگ کے دوران چل بسی تھیں اور ان کی جگہ لورا ڈیرن کو آٹھویں فلم میں کاسٹ کیا گیا تھا۔

تاہم اب کیری فیشر کے کردار کی کچھ جھلکیاں نویں فلم میں بھی شائقین دیکھ سکیں گے۔

فلم کی ٹیم کے مطابق کیری فشر کےکردار کی یہ جھلکیاں پہلے کبھی کسی فلم میں نہیں دکھائی گئیں۔

ہدایت کار جے جے ابرامز کی فلم کے جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹریلر میں اسٹار وارز کے کرداروں کو روایتی سائنس فکشن آلات سے ایک دوسرے کو مات دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

2 منٹ کے دورانیے کے ٹریلر کو دیکھ کر فلم کی کہانی کا اندازہ لگانا مشکل ہے جب کہ فلم کی ٹیم نے بھی تاحال فلم کی کہانی کو راز میں ہی رکھا ہے۔

تاہم ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس بار شائقین انتہائی مزیدار فلم دیکھ سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024