• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

کوئٹہ ایک بار پھر دہشت گردی کی زد میں

شائع April 12, 2019

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں قائم سبزی منڈی میں دھماکے سے 20 افراد جاں بحق اور 48 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈی آئی جی کے مطابق آلو کی دکان سے سامان گاڑیوں میں لوڈ کرتے ہوئے دھماکا ہوا جبکہ دھماکا خیز مواد آلو کی بوریوں میں چھپایا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق دھماکا صبح سویرے ہوا اور اُس وقت منڈی میں کافی تعداد میں لوگ موجود تھے، دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

دھماکے کے بعد پولیس، سیکیورٹی اور ریسکیو اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو خالی کروا کر لوگوں کی آمدو رفت پر پابندی لگادی جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکا سامان گاڑیوں میں منتقل کرتے ہوئے ہوا—تصویر: اے ایف پی
دھماکا سامان گاڑیوں میں منتقل کرتے ہوئے ہوا—تصویر: اے ایف پی
دھماکے کے بعد ہر جانب آہ و بکا مچ گئی—تصویر:رائٹرز
دھماکے کے بعد ہر جانب آہ و بکا مچ گئی—تصویر:رائٹرز
دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے—تصویر:اے ایف پی
دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے—تصویر:اے ایف پی
زخمیوں کو ابتدائی طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کیا گیا—تصویر:اے ایف پی
زخمیوں کو ابتدائی طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کیا گیا—تصویر:اے ایف پی
دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقہ خالی کروالیا—تصویر: اے ایف پی
دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقہ خالی کروالیا—تصویر: اے ایف پی
لواحقین لاشوں میں اپنے پیاروں کو تلاش کرتے ہوئے—تصویر:اے ایف پی
لواحقین لاشوں میں اپنے پیاروں کو تلاش کرتے ہوئے—تصویر:اے ایف پی
جان بحق افراد کے اہلِ خانہ شدت غم سے نڈھال ایک دوسرے کو تسلی دیتے ہوئے—تصویر:اے پی
جان بحق افراد کے اہلِ خانہ شدت غم سے نڈھال ایک دوسرے کو تسلی دیتے ہوئے—تصویر:اے پی
تفتیشی اہلکار جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرتے ہوئے—تصویر:اے ایف پی
تفتیشی اہلکار جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرتے ہوئے—تصویر:اے ایف پی
صبح سویرے پیروں پر چل کر کام پر جانے والے کفن میں اپنے گھروں کو لوٹے—تصویر:اے ایف پی
صبح سویرے پیروں پر چل کر کام پر جانے والے کفن میں اپنے گھروں کو لوٹے—تصویر:اے ایف پی