• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
شائع April 11, 2019

دنیا کے سب سے بڑے ائیرپورٹ کی دنگ کردینے والی تصاویر



گزشتہ دنوں استنبول میں دنیا کے مصروف ترین ائیرپورٹس میں سے ایک اتاترک ائیرپورٹ پر آپریشنز کو باضابطہ طور پر بند کردیا گیا جبکہ تمام کمرشل پروازیں نئے ہوائی اڈے پر منتقل کردی گئیں۔

یعنی اب استنبول کا نیا ائیرپورٹ باقاعدہ طور پر آپریشنل ہوگیا ہے، جہاں پہلی پرواز نے اکتوبر 2018 میں اڑان بھری تھی مگر اس کی تعمیر کا پہلا مرحلہ اب جاکر مکمل ہوا ہے، جس میں تین رن ویز اور ڈیڑھ کروڑ اسکوائر فٹ ٹرمینل رقبہ شامل ہے۔

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

ابھی اس کے 4 تعمیراتی مراحل باقی ہیں جو 2025 تک مکمل ہوں گے اور اس کے بعد یہ دنیا کا سب سے بڑا ائیرپورٹ بن جائے گا جو کہ مجموعی طور پر 7 کروڑ 60 لاکھ اسکوائر فٹ پر پھیلا ہوگا جبکہ اس کی تعمیراتی لاگت 12 ارب ڈالرز ہوگی۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

فوٹو بشکریہ استنبول ائیرپورٹ ویب سائٹ
فوٹو بشکریہ استنبول ائیرپورٹ ویب سائٹ

پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد ہی اب یہاں سالانہ 9 کروڑوں مسافروں کو ہینڈل کرنا ممکن ہوگیا ہے اور جب یہ مکمل ہوجائے تو تو یہ ہر سال 20 کروڑ مسافروں کو خوش آمدید کہے گا۔

اس طرح یہ مسافروں کے ٹریفک کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ائیرپورٹ کہلائے گا۔

فوٹو بشکریہ استنبول ائیرپورٹ ویب سائٹ
فوٹو بشکریہ استنبول ائیرپورٹ ویب سائٹ

فوٹو بشکریہ استنبول ائیرپورٹ ویب سائٹ
فوٹو بشکریہ استنبول ائیرپورٹ ویب سائٹ

اس کی ڈیوٹی فری شاپس کے لیے ہی 55 ہزار اسکوائر میٹر رقبہ موجود ہے اور یہ ترکی کے مشہور آبنائے باسفورس سے متاثر ہے جس کو 7 حصوں میں مختلف طرح کے کانسیپٹ جیسے فیشن گارڈن، فیمیلی پیلس اور اسٹائل بیج وغیرہ موجود ہوں گے۔

فوٹو بشکریہ استنبول ائیرپورٹ ویب سائٹ
فوٹو بشکریہ استنبول ائیرپورٹ ویب سائٹ

فوٹو بشکریہ استنبول ائیرپورٹ ویب سائٹ
فوٹو بشکریہ استنبول ائیرپورٹ ویب سائٹ

اس ائیرپورٹ میں ایک یوٹیل (ہوٹل) بھی ہے جس میں 451 کمرے مسافروں کے لیے موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ استنبول ائیرپورٹ ویب سائٹ
فوٹو بشکریہ استنبول ائیرپورٹ ویب سائٹ

اس کا ائیر ٹریفک کنٹرول ٹاور بھی منفرد ہوگا جو کہ ایک ٹیولپ پھول کی شکل کا ہوگا جو کہ ترک ثقافت کا مقبول اور علامتی پھول ہے۔

فوٹو بشکریہ استنبول ائیرپورٹ ویب سائٹ
فوٹو بشکریہ استنبول ائیرپورٹ ویب سائٹ

فوٹو بشکریہ استنبول ائیرپورٹ ویب سائٹ
فوٹو بشکریہ استنبول ائیرپورٹ ویب سائٹ

ترک ائیرلائن نے 5 اپریل کو اتاترک ائیرپورٹ سے اپنے آپریشنز اس نئے ائیرپورٹ میں منتقل کرنے کا کام شروع کیا اور محض 24 گھنٹے میں اسے مکمل کرلیا۔

فوٹو بشکریہ استنبول ائیرپورٹ ویب سائٹ
فوٹو بشکریہ استنبول ائیرپورٹ ویب سائٹ

فوٹو بشکریہ استنبول ائیرپورٹ ویب سائٹ
فوٹو بشکریہ استنبول ائیرپورٹ ویب سائٹ

تبصرے (3) بند ہیں

Mishkat Apr 12, 2019 10:50am
God bless Turkey
mirza tahir Apr 12, 2019 11:19am
Its a time to congratulate the Turkish people & Great Turkish leader for the outstanding achievement in the shape of new airport. May Allah JJH bless turkey & our Turkish brethren the best of the best. Profound Regards Engr Tahir B Mirza Lahore Pakistan
Iqbal Apr 12, 2019 09:10pm
Just beautiful