• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سیالکوٹ: سگی بیٹی کا ریپ کرنے کے الزام میں باپ گرفتار

شائع April 11, 2019 اپ ڈیٹ April 12, 2019
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی اپنی خالہ کو بتائی جو اسے تھانے لے کر آئیں۔
— فائل فوٹو/اے ایف پی
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی اپنی خالہ کو بتائی جو اسے تھانے لے کر آئیں۔ — فائل فوٹو/اے ایف پی

سیالکوٹ پولیس نے پسرور کے علاقے میں مبینہ طور پر سگی بیٹی کا متعدد بار ریپ کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے کالاس والا گاؤں سے ملزم کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی اپنی خالہ کو بتائی جو اسے تھانے لے کر آئیں۔

مزید پڑھیں: مذہبی پیشواؤں نے راہباؤں کا ریپ کیا، پوپ فرانسس کا اعتراف

15 سالہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایک سال قبل اپنی والدہ کے انتقال کے بعد سے اپنے بھائیوں اور بہنوں سمیت اپنے والد کے ساتھ رہ رہی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میرے والد نے ایک ماہ قبل جب وہ گھر پر تھیں تو پہلی مرتبہ ریپ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے مجھے متعدد بار ریپ کا نشانہ بنایا‘۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: کم عمر لڑکی کے ریپ پر پادری کو 20 سال قید کی سزا

پسرور کے صدر تھانے کے پولیس افسر کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم کے خلاف متاثری بچی کی شکایت پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچی کو طبی جانچ پڑتال کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔


خصوصی رپورٹ: عابد حسین

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024