• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بھارت میں انتخابات کا پہلا مرحلہ

شائع April 11, 2019

بھارت میں انتخابات کے پہلے مرحلے کے آغاز کے ساتھ ہی 20 ریاستوں میں ایوان زیریں (لوک سبھا) کی نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔

ایک ارب 30 کروڑ آبادی والے ملک میں 7 مراحل میں ہونے والے انتخابات کا آج پہلا روز ہے، یہ انتخابات 6 ہفتوں میں مکمل ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں: بھارت میں انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری

پہلے مرحلے میں 20 ریاستوں اور وفاقی انتظامی علاقوں کی 91 نشستوں میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے جبکہ منگل کو پرتشدد واقعات میں 7 افراد کے قتل کے بعد سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پہلے مرحلے میں اترپردیش، آروناچھل پردیش، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، بھارت کے زیر تسلط جموں کشمیر، مہاراشٹرا، مزورام، مانی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، اوڈیشا، سکم، تیلانگانا، تری پورا، اتر پردیش، اتر کھنڈ، مغربی بنگال، اندمن، نکوبر اور لکشادیپ جیسی ریاستوں میں پولنگ ہوئی۔

احمد آباد میں پولنگ کے دوران 100 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ایک خصوصی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جہاں انہیں ایوارڈز دیے گئے —فوٹو/ رائٹرز

غازی آباد میں مسلمان خواتین ووٹ ڈالنے کے لیے اپنی باری کا انتظار کررہی ہیں —فوٹو/ اے پی

ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں ایک بزرگ خاتون نے ووٹ کاسٹ کرنے کی نشانی دکھائی —فوٹو/ اے ایف پی

پست قامت ترین خاتون کا ریکارڈ رکھنے والی 25 سالہ جیوتی بھی ناگ پور کے پولنگ اسٹیش ووٹ ڈالنے پہنچی —فوٹو/ رائٹرز

گوہاٹی کے قریب گاؤں پورندودام سے تعلق رکھنے والی خاتون بھی  اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے  بچے کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن پہنچی —فوٹو/ اے ایف پی

بہار سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ووٹ ڈالنے کے لیے اپنی باری کی منتظر ہیں —فوٹو/ اے ایف پی

آسام میں موجود پولنگ اسٹیشن پر خواتین قطار بنائے اپنی باری کا انتظار کررہی ہیں —فوٹو/ رائٹرز

بھارتی شہر مودی نگر میں مرد و خواتین ایک ہی قطار بنائے ووٹ ڈالنے کے لیے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں —فوٹو/ اے پی

بھارت کے زیر تسلط جموں کشمیر میں بھی عوام نے بڑھ چڑھ کر انتخابات میں حصہ لیا —فوٹو/ اے ایف پی

مظفر نگر کے قریبی گاؤں میں پولنگ اسٹیشن کو سخت سیکیورٹی کے ساتھ ووٹنگ کے لیے کھول دیا گیا —فوٹو/ اے پی

غازی آباد میں مرد ووٹ ڈالنے کے لیے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں —فوٹو/ اے پی