• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی، ایک شخص گرفتار

شائع April 10, 2019
گرفتار شخص کے پاس سے 10 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی 
 کرنسی بھی برآمد کی گئی—تصویر: اے ایف پی/فائل
گرفتار شخص کے پاس سے 10 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی—تصویر: اے ایف پی/فائل

راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی، منی لانڈرنگ، حوالہ/ہنڈی اور روپے کی قدر میں کمی سے متعلق قیاس آرائیوں کے بعد کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دارالحکومت اسلام آباد سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

اسلام آباد سے گرفتار کیے جانے والے شخص کے پاس سے 10 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے اسلام آباد کے ڈائریکٹر وصال فخر سلطان نے کمرشل بینکنگ سرکل کو غیر قانونی کاروبار میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی، وزیر اطلاعات

ان ہدایات کی روشنی میں ایف آئی اے نے اسلام آباد کے آئی-8 مرکز میں قائم انیق آرکیڈ میں قائم غیر قانونی منی ایکسچینج۔ ٹی ٹی ینڈ ڈی ڈی کرنسی ایکسچینج، پر چھاپہ مارا۔

مذکورہ چھاپے میں 4 لاکھ 61 ہزار 250 روپے، 33 ہزار 295 یو اے ای درہم، 3 ہزار 800 امریکی ڈالر، 2 ہزار 5 سو پاؤنڈز، 300 آسٹریلین ڈالرز، 300 قطری ریال، ایک ہزار 805 یورو اور ایک ہزار 610 سعودی ریال برآمد کرلیے۔

اس کے ساتھ ایف آئی اے نے شاہنواز نامی شخص کو حراست میں لے کر برآمد ہونے والی رسیدیں، اندراج رجسٹر، ایک کمپیوٹر، جو غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت میں استعمال ہورہا تھا، کو ضبط کرلیا۔

علاوہ ازیں منی چینجر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی، کروڑوں مالیت کی کرنسی ضبط

اسی کریک ڈاؤن کے تحت ایف آئی اے ٹیم نے راولپنڈی کے پشاور روڈ پر ایک گاڑی ضبط کی اور اس میں سے 24 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کی۔

اس حوالے سے میں ایف آئی اے کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کی ہدایات پر ایف آئی اے پنجاب نے بھی ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف صوبے میں کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔


یہ خبر 10 اپریل 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024