• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عالیہ بھٹ خود سے 27 سال بڑے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر خوش

شائع April 9, 2019 اپ ڈیٹ April 13, 2019
دونوں کی عمر میں 27 سال کا فرق ہے—فائل فوٹو: بولی گاما
دونوں کی عمر میں 27 سال کا فرق ہے—فائل فوٹو: بولی گاما

اگرچہ بولی وڈ فلموں میں ہیرو اور ہیروئنز کی عمر میں ہمیشہ سے ہی فرق رہا ہے اور دبنگ ہیرو سلمان خان ماضی میں بھی خود سے ایک سے ڈیڑھ دہائی کم عمر اداکاراؤں کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیے ہیں۔

تاہم جلد ہی وہ خود سے 27 سال چھوٹی اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ساز سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم میں کام کرتے دکھائی دیں گے۔

جی ہاں، سلمان خان اور عالیہ بھٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں سنجے لیلیٰ بھنسالی کی آنے والی فلم ’انشاء اللہ‘ میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائیں دیں گے۔

’انشاء اللہ‘ میں جہاں پہلی بار عالیہ بھٹ اور سلمان خان ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے، وہیں یہ فلم عالیہ بھٹ اور سنجے لیلیٰ بھنسالی کی ایک ساتھ بھی پہلی فلم ہوگی۔

یہی نہیں بلکہ اسی فلم کے ذریعے 20 سال بعد سلمان خان اور سنجے لیلیٰ بھنسالی ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔ اس فلم سے قبل سلمان خان اور سنجے لیلیٰ بھنسالی کی ایک ساتھ فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ تھی جسے 1999 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

اب 20 سال بعد جہاں دونوں ’انشاء اللہ‘ میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے، وہیں پہلی بار عالیہ بھٹ بھی ان کی ٹیم میں شامل ہوگی۔

لیکن سلمان خان اور عالیہ بھٹ کے ایک ساتھ فلم میں کام کرنے پر کئی لوگوں کو اعتراض ہے اور اس حوالے سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

اگرچہ سلمان خان اور عالیہ بھٹ نے ٹوئٹر پر ایک ساتھ فلم میں کام کرنے کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ فلم میں ایک دوسرے سے رومانس کرتے دکھائی دیں گے یا نہیں؟

لیکن دونوں کو ایک ہی فلم میں کاسٹ کیے جانے پر کئی لوگوں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ دونوں ایک دوسرے سے رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

ساتھ ہی ٹوئٹر پر کئی لوگوں نے ان کی ممکنہ جوڑی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور کہا کہ فلم میں سلمان خان کو عالیہ بھٹ کے انکل کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

لوگوں کی جانب سے تنقید کیے جانے کے بعد عالیہ بھٹ نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ انہیں لوگوں کی تنقید کی کوئی پرواہ نہیں۔

پنک ولا سے خصوصی بات کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

ساتھ ہی انہوں نے سنجے لیلیٰ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انہیں سلمان خان اور فلم ساز کے ساتھ کام کرکے سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024