• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی رجحان

شائع April 8, 2019
پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 4 ارب روپے مالیت کے 10 کروڑ 70 حصص کی لین دین ہوئی۔ — فایل فوٹو/رائٹرز
پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 4 ارب روپے مالیت کے 10 کروڑ 70 حصص کی لین دین ہوئی۔ — فایل فوٹو/رائٹرز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی رجحان دیکھنے میں آیا جہاں ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 1.6 فیصد، 600 پوائنٹس کی کمی سامنے آئی۔

مارکیٹ میں آج منفی رجحان پورے دن ہی برقرار رہا جس کے بعد کے ایس ای انڈیکس 36 ہزار 922 پوائنٹس پر بند ہوا۔

انڈیکس نے دن کے اختتام کے قریب 36 ہزار 738 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگئی تھی۔

کاروبار کے آغاز کے دوران انڈیکس 37 ہزار 552 پوائنٹس کی سطح پر آگئی تھی جو دن کی اعلیٰ ترین سطح رہی۔

مزید پڑھیں: ملکی معیشت کا بحرانی مرحلہ گزر گیا، وفاقی وزیر خزانہ

پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 4 ارب روپے مالیت کے 10 کروڑ 70 حصص کی لین دین ہوئی۔

مجموعی طور پر 351 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 50 کی قدر میں اضافہ، 286 کی قیمتوں میں کمی اور 15 کی قدر میں استحکام رہا۔

کمپنیوں کے انفرادی کاروباری میں کے الیکٹرک 1 کروڑ 10 لاکھ حصص کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، فوجی سیمنٹ 95 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے، یونیٹی فوڈز 80 لاکھ حصص کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024