• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی

شائع April 7, 2019
سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور نوابشاہ میں ریکارڈ کیا گیا — فائل فوٹو: اے پی پی
سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور نوابشاہ میں ریکارڈ کیا گیا — فائل فوٹو: اے پی پی

ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور سب سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک بھر میں سورج آگ برسا رہا ہے اور تیز دھوپ کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا جہاں سندھ کے متعدد شہروں اور دیہی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں 2 روز تک شدید گرمی کا امکان، ہسپتالوں کو ہدایات جاری

آج سب سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دادو میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی رہا۔

سکھر میں بھی شدید گرمی پڑ رہی ہے جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تربت، جیکب آباد اور سبی بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں درجہ حرارت 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں کم سےکم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہیٹ اسٹروک سے بچاﺅ کی تدابیر

پشاور اور لاہور میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ میں درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں گرم رہے گا۔

ملک کے بالائی علاقوں میں سردی برقرار رہے گی جبکہ کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ، ڈی آئی خان ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں پر موسم بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024