• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

’ملکی معیشت میں بہتری کیلئے اسحٰق ڈار کو وزیر خزانہ بنایا جائے‘

شائع April 5, 2019
قرارداد میں کہا گیا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے اسحٰق ڈار جیسے وزیر خزانہ کی ضرورت ہے— فائل فوٹو: اے پی
قرارداد میں کہا گیا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے اسحٰق ڈار جیسے وزیر خزانہ کی ضرورت ہے— فائل فوٹو: اے پی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے وفاقی حکومت عبوری بنیادوں پر اسحٰق ڈار کو وزیر خزانہ مقرر کرے۔

مسلم لیگ (ن) کی وزیر قانون حنا پرویز بٹ کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ اسد عمر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ان کے بس کی بات نہیں۔

مزید پڑھیں: احتساب عدالت کا اسحٰق ڈار کے اثاثے نیلام کرنے کا حکم

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض سے قبل ہی ان کی شرائط پوری کرتے ہوئے روپے کی قدر کم کردی اور پیٹرول، گیس اور بجلی کے نرخ بڑھا دیے ہیں۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک کو حالیہ معاشی بحران سے نکالنے کے لیے اسحٰق ڈار جیسے وزیر خزانہ کی ضرورت ہے۔

’’مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت کے دوران یہ اسحٰق ڈار ہی تھے جن کے وزیر خزانہ کے منصب پر رہتے ہوئے روپے کی قدر بہتر ہوئی اور کئی سال تک برقرار رہی، لہٰذا اسحٰق ڈار(جو اس وقت لندن میں موجود ہیں) کو انہیں کنٹریکٹ پر وزیر خزانہ تعینات کیا جائے‘‘۔

حنا پرویز بٹ کی قرارداد پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترجمان شہباز گِل نے کہا کہ اسحٰق ڈار اپنا تقرر نامہ حاصل کرنے کے لیے نیب اور عدلیہ کے سامنے پیش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت نے اسحٰق ڈار کو مفرور قرار دے دیا

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری نے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ کی سہولت ختم کرنے کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائی۔

انہوں نے کہا کہ اہم ادویہ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے بعد تحریک انصاف کی حکومت نے ایک اور عوام دشمن اقدام کیا ہے۔


یہ خبر 5اپریل 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024