• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

آئرش فائٹر میک گریگر کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا عندیہ

شائع April 4, 2019 اپ ڈیٹ April 11, 2019
میک گریگر نے مسلمان فائٹر کے خلاف ٹوئٹ کیا جسے فوراً ڈیلیٹ بھی کردیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
میک گریگر نے مسلمان فائٹر کے خلاف ٹوئٹ کیا جسے فوراً ڈیلیٹ بھی کردیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر کونر میک گریگر نے روسی حریف خبیب نرما گومدیو سے لفظی جنگ کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا عندیہ دے دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ہی کونر میک گریگر نے ایم ایم اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئرش فائٹر نے عندیہ دیا کہ انہوں نے ابھی لڑنا نہیں چھوڑا۔

میک گریگر کا کہنا تھا کہ میں اپنے ہر طبقے اور ہر عقیدے کے مداحوں کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتا ہوں۔

مزید پڑھیں: مسلمان فائٹر سے شکست کھانے والے میک گریگر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

اس سے قبل میک گریگر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خبیب کی اہلیہ اور ان کے مذہب پر تنقید کی تھی۔

میک گریگر کی ٹوئٹ پر انہیں ان کے خیالات کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا تو انہوں نے اپنے پیغام کو ڈیلیٹ کردیا، تاہم حذف کرنے سے قبل خبیب نے فوراً ردِ عمل دیا۔

خبیب نرما گومدیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہی جواب دیتے ہوئے میک گریگر پر لگائے جانے والے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات کو دہرایا جس کے لیے انہوں نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کا حوالہ دیا۔

روسی فائٹر نے میک گریگر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ' آپ ایک منافق ہو جو اپنے کارناموں کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا، تمہارا انصاف ہوگا اور ہم دیکھیں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: انہوں نے میرے مذہب کے بارے میں بات کی، تب ہی انہیں مارا، مسلمان فائٹر

اس واقعے کے بعد الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپیئن شپ (یو ایف سی) کے سربراہ ڈانا وائٹ نے ایک بیان جاری کیا جس میں دونوں فائٹر کو سماجی رابطے پر لفظی جنگ سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا میں اس معاملے سے باخبر ہوں، یہ معاملہ ایسے مقام تک پہنچ جائے گا جہاں یہ ناقابلِ قبول ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم دونوں ایتھلیٹ سے رابطہ کرکے ضروری اقدامات اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں روسی فائٹر خبیب نرما گومدیو نے آرش فائٹر کو شکست دے دوچار کیا تھا، جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے اسٹاف کے درمیان بھی جھگڑا ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ اس جھگڑے کے حوالے سے بھی خبیب کا کہنا تھا کہ انہوں نے میرے مذہب کے بارے میں برے الفاظ کہے تھے تبھی میں نے انہیں مارا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024