• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

مہران کار کی تیاری رکنے کے بعد سوزوکی آلٹو واپسی کیلئے تیار

شائع April 4, 2019
جنوری 2018 کے بعد سے اب تک گاڑیوں کی قیمت میں کئی مرتبہ اضافہ کیا جاچکا ہے—تصویر:رائٹرز/فائل
جنوری 2018 کے بعد سے اب تک گاڑیوں کی قیمت میں کئی مرتبہ اضافہ کیا جاچکا ہے—تصویر:رائٹرز/فائل

کراچی: پاک سوزوکی موٹرز کی جانب سے 800 سی سی مہران کی تیاری کا سلسلہ موقوف کرنے کے بعد اب آئندہ ہفتےسے 660 سی سی آلٹو کی کمرشل پیداوار کے آغاز کا امکان ہے۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے ذرائع کا کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے پارٹس کی خریداری کے لیے وینڈرز(سامان فروخت کرنے والوں) کو شیڈول دیا جا چکا ہے اور اس سلسلے میں کئی آرڈرز موصول بھی ہوچکے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاک سوزوکی موٹرز کی جانب سے 660 سی سی آلٹو کو پاکستان آٹو پارٹس شو میں پیش کیے جانے کا امکان ہے جو 12 سے 14 اپریل تک کراچی میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی نے آخرکار مہران کی تیاری روکنے کا اعلان کردیا

تاہم اب تک یہ واضح نہیں کہ نئی آلٹو میں مقامی طور پر تیار کردہ کون سے پارٹس لگائے جائیں گے، اس حوالے سے کچھ وینڈرز کا کہنا تھا ابتدائی طور پر 50 فیصد مقامی پارٹس لگائے جائیں گےا ور پھر آئندہ سالوں میں بڑھتی ہوئی پیداوار کے ساتھ ساتھ بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کا یہ سلسلہ برقرار رہا تو اس کے باعث نئی کار کی قیمت میں بھی دباؤ کا شکار رہے گی۔

واضح رہے کہ مقامی پیداوار میں اضافے کے متعدد دعووں کے باوجود ایکسچینج ریٹ میں کمی کے باعث جنوری 2018 کے بعد سے اب تک گاڑیوں کی قیمت میں کئی مرتبہ اضافہ کیا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں: مہران کے مقابلے میں نئی 800 سی سی پاکستانی گاڑی متعارف

ذرائع کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کا یہ بھی کہنا ہےکہ کمپنی نے 660 سی سی آلٹو کے پارٹس اور دیگر لوازمات کی تیاری کے لیے مہران کا سامان فروخت کرنے والے 80 فیصد وینڈرز کو ایڈجسٹ کردیا ہے جن کے کاروبار میں نئی گاڑی کی مقامی سطح پر تیاری اور فروخت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوگا۔

ہونڈا کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

گاڑیوں کی مارکیٹ میں ہونڈا سوک کا نیا ماڈل ’فیس لفٹ‘ قیمتوں میں ایک لاکھ روپے کے اضافے کے ساتھ رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے ایک ڈیلر نے قیمت میں اضافے کی وجہ خوبصورتی میں معمولی ردو بدل اور شرح تبادلہ پر پڑنے والے اثرات کو قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمت میں ایک لاکھ روپے تک اضافہ کردیا

اس سے قبل ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے 1700 سی سی کاروں پر وفاقی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی 10 فیصد فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی کے باعث ہونڈا سوک کی قیمتوں میں 3 لاکھ 25 ہزار سے 3 لاکھ 40 ہزار روپے کا اضافہ کیا تھا۔

اس طرح اب ہونڈا سوک 18 سو سی سی وی ٹی آئی سی وی ٹی کی قیمت 28 لاکھ 9 ہزار روپے سے بڑھ کر 31 لاکھ 34 ہزار روپے جبکہ وی ٹی ایس آر سی وی ٹی کی قیمت 29 لاکھ 59 ہزار سے بڑھ کر 32 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

یکم اپریل سے ہونڈا اٹلس کار لمیٹڈ نے ہونڈا سٹی کے مختلف ماڈلز اور بی آر وی کی قیمت میں 50 ہزار سے 85 ہزار روپے کا اضافہ کیا تھا۔


یہ خبر 4 اپریل 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Talha Apr 04, 2019 04:02pm
aik fraud company...50 saal ho chalay hain abhiee tak 100% Pakistani car nahin banaie.....

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024