• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

طلاق کی خبر دینے پر پریانکا چوپڑا امریکی میگزین پر برہم

شائع April 3, 2019
جوڑے نے طلاق کی خبر دینے پر میگزین کے خلاف مقدمے کا اعلان کردیا—فوٹو: انٹرٹینمنٹ نائٹ
جوڑے نے طلاق کی خبر دینے پر میگزین کے خلاف مقدمے کا اعلان کردیا—فوٹو: انٹرٹینمنٹ نائٹ

گزشتہ ہفتے 30 مارچ کو معروف امریکی فیشن میگزین ’اوکے‘ نے خبر دی تھی کہ بولی وڈ پگی چوپس اور امریکی گلوکار نک جونس کے درمیان طلاق ہونے والی ہے۔

میگزین نے اپنے سرورق پر بھی پریانکا اور نک جونس کی طلاق کی خبر کی شہ سرخی دی تھی اور بتایا تھا کہ شادی کے محض 117 دن بعد دونوں کے درمیان طلاق ہونے جا رہی ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا طلاق کے لیے جوڑے نے امریکی عدالت سے رجوع بھی کرلیا۔

فیشن میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ دونوں کے درمیان شادی کے کچھ دن بعد ہی جھگڑے شروع ہوگئے تھے اور دونوں کے درمیان کام کے معاملے سمیت ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے یا پھر ایک دوسرے کو وقت نہ دے پانے جیسے معاملات پر بھی چپقلش ہوتی رہتی تھی۔

فیشن میگزین نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی لکھا تھا کہ پریانکا چوپڑا اس کوشش میں مصروف رہتی ہیں کہ وہ نک جونس پر فیصلہ سازی کے حوالے سے حکمرانی کریں اور ان سے ہر بات منوائیں۔

یہ بھی پڑھیں: راز عیاں ہونے پر پریانکا چوپڑا کو طلاق کا خطرہ؟

فیشن میگزین کی رپورٹ کے مطابق نک جونس بھارتی اداکارہ کی کئی باتوں سے پہلی بار باخبر ہوئے اور انہیں لگتا ہے کہ اداکارہ نے ان سے کئی باتیں راز میں رکھیں۔

طلاق کی خبروں کے باوجود دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
طلاق کی خبروں کے باوجود دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نک جونس اور ان کے اہل خانہ کو امید تھی کہ پریانکا چوپڑا بچے پیدا کرنے سمیت خاندان کی زندگی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گی، تاہم وہ ان کی سوچ کے برعکس نکلیں۔

رپورٹ کے مطابق شادی سے قبل نک جونس اور ان کے اہل خانہ پریانکا چوپڑا کو سمجھدار اور گھریلو خاتون سمجھتے تھے، تاہم اب ان پر یہ راز عیاں ہوا ہے کہ اداکارہ 36 سال کی ہونے کے باوجود 21 سالہ لڑکی کی طرح ہے۔

مزید پڑھیں: پریانکا اور نک جونس کی شادی دھوکا ہے، امریکی میڈیا

فیشن میگزین کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ دونوں کی طلاق دنیا کی مہنگی ترین طلاقوں میں سے ایک ہوگی، تاہم فوری طور پر یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ امریکی گلوکار کو طلاق کے عوض کتنی دولت سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔

ساتھ ہی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نک جونس کو اپنے اہل خانہ نے ہی پریانکا چوپڑا سے شادی ختم کرنے کے لیے کہا۔

امریکی میگزین کی ایسی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اگرچہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے فوری طور پر کوئی رد عمل نہیں دیا تھا، تاہم اب انہوں نے امریکی میگزین کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

نیوز 18 نے اپنی رپورٹ میں امریکی ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پریانکا چوپڑا کے ترجمان نے تصدیق کی کہ جوڑا جلد امریکی میگزین کے خلاف عدالت میں جائے گا۔

پریانکا چوپڑا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نک جونس اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کی خبر مفروضے پر مبنی تھی، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس امریکی میگزین کے خلاف جلد عدالت سے رجوع کریں گے۔

جوڑے نے عیسائی اور ہندو رسومات کے تحت شادی کی تھی—فوٹو: پریانکا انسٹاگرام
جوڑے نے عیسائی اور ہندو رسومات کے تحت شادی کی تھی—فوٹو: پریانکا انسٹاگرام

ترجمان کا کہنا تھا کہ پریانکا چوپڑا چاہتی ہیں کہ جس صحافی نے ان کی طلاق سے متعلق من گھڑت اور جھوٹی خبر لکھی ہے وہ گھٹنوں کے بل آجائے اور انہیں اپنی غلطی کا احساس ہو۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ پریانکا اور نک خوشحال شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے درمیان اختلافات اور طلاق کی خبریں جھوٹی ہیں۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی، دونوں کی عمر میں 11 برس کا فرق ہے۔

ان کی شادی ہوتے ہی امریکی و بھارتی میڈیا میں ان کے رشتے سے متعلق باتیں ہونا شروع ہوگئی تھیں۔

متعدد افراد نے ان کی شادی کو ایک دوسرے کے ساتھ دھوکا قرار دیا تھا اور یہ چہ مگوئیاں کی جانے لگیں تھیں کہ دونوں کی شادی کامیاب نہیں ہوگی۔

شادی کے بعد پریانکا امریکا منتقل ہوگئی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
شادی کے بعد پریانکا امریکا منتقل ہوگئی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024