• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بیوی کو جوئے میں داؤ پر لگانے والا شخص گرفتار

شائع April 2, 2019
ملزم نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے انکار کرتے ہوئے اپنی بیوی پر الزامات عائد کردیے— فائل فوٹو: آئی این پی
ملزم نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے انکار کرتے ہوئے اپنی بیوی پر الزامات عائد کردیے— فائل فوٹو: آئی این پی

چنیوٹ: جوئے میں بیوی کو داؤ پر لگانے کے بعد اسے ہارنے پر مدمقابل کے ساتھ ساتھ جانے پر مجبور کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

چنیوٹی روڈ کے رہائشی علی رضا کے خلاف اس کی ساس نے پاکستان پینل کوڈ کی دفع 354 اور 371 کے تحت ایف آئی آر درج کرائی تھی جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں: لاہور: پہلی بیوی کی مرضی کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو قید کی سزا

سیٹلائٹ ٹاؤن کی رہائشی سمیرہ قمر نے ایف آئی آر میں مقف اختیار کیا تھا کہ ان کی بیٹی مہوش کی 3سال قبل علی رضا سے شادی ہوئی تھی اور وہ اسے اکثر جسمانی تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہفتے کی رات ملزم نشے کی حالت میں گھر آیا اور مہوش سے کہا کہ وہ رات اس کے دوست کے ساتھ گزارے کیونکہ وہ جوئے میں اسے ہار گیا ہے۔

بیوی مہوش کی جانب سے انکار پر علی رضا نے اسے چھری سے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر اس نے چیخ و پکار مچادی اور محلے والوں نے اسے آ کر بچایا لیکن اس اس دوران ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

مہوش کو میڈیکو لیگل ٹیسٹ کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منقتل کردیا گیا جس سے جسم اور چہرے پر تشدد اور زخموں کی تصدیق ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: زکوٰۃ کا جھانسہ دے کر بھکارن کا ریپ کرنے والے دو ملزمان کا اقبال جرم

البتہ گرفتاری سے قبل علی رضا نے میڈیا کو بتایا کہ اسے شک تھا کہ اس کی بیوی کے دیگر مردوں سے تعلقات ہیں اور اس نے اسی بات کی تصدیق کے لیے اس کا موبائل فون چیک کرنے کی کوشش کی۔

ملزم نے نشے کی حالت میں ہونے یا اپنی بیوی کو جوئے میں ہارنے کے الزامات کو ماننے سے انکار کردیا۔

سٹی پولیس کے ایس ایچ او غلام شبیر نے ڈان کو بتایا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔


یہ خبر 2اپریل 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024