• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی

شائع April 1, 2019
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2019 ہے، ایف بی آر— فوٹو: ویب سائٹ اسکرین شاٹ
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2019 ہے، ایف بی آر— فوٹو: ویب سائٹ اسکرین شاٹ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک مرتبہ پھر ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی مقررہ تاریخ میں توسیع کردی۔

ایف بی آر کی جانب سے ویب سائٹ پر پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ سال 2018 کے لیے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کو بڑھا کر 30 اپریل 2019 کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2019 تھی۔

ایف بی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ نئی مقررہ تاریخ تک انفرادی طور پر گوشوارے جمع کروانے کے علاوہ کمپنیاں اور گروپس بھی اپنی گوشوارے جمع کرواسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی و صوبائی حکومتوں سے موبائل کمپنیوں کے ٹیکس کی تفصیلات طلب

تاریخ کو بڑھانے سے متعلق ایف بی آر کی جانب سے وضاحت دی گئی کہ یہ فیصلہ مختلف تجارتی ایسوسی ایشنز کی جانب سے کی جانے والی درخواست کے بعد کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ان ایسوسی ایشنز کے علاوہ دیگر ٹیکس دہندگان بھی تاریخ میں توسیع کے خواہشمند تھے۔

پریس ریلیز میں ٹیکس دہندہ گان پر زور دیا گیا کہ ایسے افراد جنہوں نے اب تک اپنے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے ہیں وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

خیال رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ جن ذمہ دار ٹیکس دہندہ گان نے مقررہ تاریخ تک ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بینک ٹرانزیکشنز پر ٹیکس کی حد میں ردو بدل نہیں کیا گیا، وفاقی وزیر

واضح رہے کہ خودکار آڈٹ سے بچنے کے لیے حکومت نے ایمنسٹی اسکیم متعارف کروائی تھی جس سے ہزاروں افراد نے فائدہ اٹھایا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایف بی آر کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ تقریباً 81 ہزار افراد نے خودکار آڈٹ سے بچنے کے لیے حکومت کی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا۔

ٹیکس امور کے ادارے کا کہنا تھا کہ ان افراد نے قومی خزانے میں ایک ارب 67 کروڑ روپے ٹیکسز اور جرمانے کی مد میں جمع کروادیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024