• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سام سنگ گلیکسی اے سیریز کا سستا فون اب پاکستان میں دستیاب

شائع March 31, 2019
گلیکسی اے 10 — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی اے 10 — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے رواں ماہ اپنا فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 10 پاکستان میں متعارف کرایاجبکہ اس کے بعد اے سیریز کے 2 فونز بھی فروخت کے لیے پیش کیے۔

جی ایس ایم ایرینا کی ایک رپورٹ کے مطابق اب جنوبی کورین کمپنی نے خاموشی سے اے سیریز کا سستا فون گلیکسی اے 10 پاکستان میں متعارف کرا دیا ہے، جس کو سب سے پہلے فروری میں پیش کیا گیا تھا۔

گلیکسی اے 10 میں کمپنی کا اپنا تیار کردہ ایکسینوس 7884 ایس او سی پراسیسر دیا گیا ہے۔

6.2 انچ کے ایچ ڈی پلس انفٹنی وی ڈسپلے میں بیزل کو کافی حد تک کم کیا گیا ہے جبکہ 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

اس کے بیک پر 13 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جبکہ 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

اس فون میں 3400 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ون یو آئی سے کیا ہے۔

یہ فون بلیو، ریڈ اور گرے رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

پاکستان میں اس فون کو 21 ہزار 500 روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گلیکسی 30 کو پاکستان میں 40 ہزار جبکہ گلیکسی اے 50 کو 52 ہزار روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024