• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لکس اسٹائل ایوارڈز 2019 کی نامزدگیوں کا اعلان

شائع March 31, 2019
لکس اسٹائل ایوارڈز 2019 کی نامزدگیوں کا اعلان— فوٹو بشکریہ ڈان امیجز
لکس اسٹائل ایوارڈز 2019 کی نامزدگیوں کا اعلان— فوٹو بشکریہ ڈان امیجز

لکس اسٹائل ایوارڈز 2019 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

لکس اسٹائل ایوارڈز میں پاکستانی فیشن، فلم، ٹی وی اور موسیقی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ہر سال ان کے بہترین کام پر ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے۔

اس سال کے ایونٹ میں کئی نئی کیٹیگریز کو شامل کیا گیا ہے جن میں بیسٹ فلم ایکٹر کریٹکس، بیسٹ فلم ایکٹریس کریٹکس، بیسٹ ٹی وی ایکٹر کریٹکس اور بیسٹ ٹی وی ایکٹریس کریٹکس قابل ذکر ہیں۔

یہ نئے ایوارڈز ممکنہ طور پر کاکردگی کی بجائے مقبولیت کے باعث لکس اسٹائل ایوارڈز دیئے جانے پر ہونے والی تنقید کا نتیجہ ہوسکتے ہیں۔

ٹی وی کیٹیگری میں بیسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ کو بھی پہلی بار اس ایونٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

24 میں سے نو ایوارڈز کا فیصلہ لوگوں کے آن لائن ووٹ پر ہوگا اور اس کے لیے ووٹنگ اگلے ہفتے شروع ہوگی۔

لکس اسٹائل ایوارڈ 2019 کی نامزدگیاں درج ذیل ہیں۔

فیشن

ماڈل آف دی ائیر (فیمیل) : انعم ملک، فہمین انصاری، رباب علی، صدف کنول زارا عابد

ماڈل آف دی ائیر (میل) : ایمل خان، چیمپ امی، حسنین لہری، شہزاد نور

اچیومنٹ ان فیشن ڈیزائن (برائیڈل) : اعلان، فراز منان، ندا آویز، شہلا چتور

اچیومنٹ ان فیشن ڈیزائن (مینز وئیر) : دیپک اور فہد، فہد حسین، حسن شہریار یاسین، زیب قمر، ریپبلک بائی عمر فاروق

اچیومنٹ ان فیشن ڈیزائن (پریٹ) : چیپٹر ٹو، اعلان، جنریشن، ثنا سفیناز، زارا شاہجہاں

اچیومنٹ ان فیشن ڈیزائن (لگژری پریٹ) : حسین رہبر، میشا لاکھانی، ثنا سفینار، ثانیہ مسکاتیہ، شہلا چتور

بیسٹ فیشن فوٹوگرافر : علی حسن، اسنا خان، ایم ایچ ایم فوٹوگرافی، رضوان الحق، اسٹاپ اسٹائل

بیسٹ ہیئر اینڈ میک اپ آرٹسٹ : فاطمہ ناصر، قاسم لیاقت، صائمہ Bragfrede۔ شعیب خان، سنیل نواب

بیسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ ان فیشن : ایمان سلیمان (ماڈل)، حمزہ Baande (فوٹوگرافر)۔ مشک کلیم (ماڈل)، منصف علی خان (ماڈل)، روشانے آفریدی (ماڈل)

فلم

بہترین فلم : کیک، جوانی پھر نہیں آنی 2، لوڈ ویڈنگ، موٹرسائیکل گرل، طیفا ان ٹربل

بیسٹ ڈائریکٹر : احسن رحیم (طیفا ان ٹربل)، حسیب حسن (پرواز ہے جنون)، عاصم عباسی (کیک)، نبیل قریشی (لوڈ ویڈنگ)، ندیم بیگ (جوانی پھر نہیں آنی)

بہترین اداکار : عدنان ملک (کیک)، احمد علی بٹ (جوانی پھر نہیں آنی 2)، علی ظفر (طیفا ان ٹربل)، فہد مصطفیٰ (لوڈ ویڈنگ)، محمد احمد (کیک)

بہترین اداکارہ : امینہ شیخ (کیک)، ہاجرہ یامین (پنکی میم صاحب)، مہوش حیات (لوڈ ویڈنگ)، صنم سعید (کیک)، سوہائے علی ابڑو (موٹرسائیکل گرل)

بہترین پلے بیک گلوکار : عارف لوہار (جوانی پھر نہیں آنی)، عاطف اسلم (پرواز ہے جنون)، ملازم حسین اور مشال زیدی (لوڈ ویڈنگ)، شجاع حیدر (ڈونکی کنگ)، دی اسکیجز اور نتاشا بیگ (کیک)

ٹیلیویژن

بہترین ڈرامہ : ایسی ہے تنہائی، ڈر سی جاتی ہے صلہ، دل موم کا دیا، خانی، سنو چندا

بہترین ٹی وی ڈائریکٹر : احسن طالش (سنو چندا)، انجم شہزاد (خانی)، کاشف نثار (ڈر سی جاتی ہے صلہ)، قاسم علی مرید (آنگن)، شاہد شفاعت (دل موم کا دیا)

بہترین ٹی وی رائٹر : آمنہ مفتی (گھگھی)، اسما نبیل (خانی)، بی گل (ڈر سی جاتی ہے صلہ)، فائزہ افتخار (آنگن)، زنجبیل عاصم شاہ (بلا)

بہترین ٹی وی اداکار : بلال عباس (بلا)، فیروز خان (خانی)، نعمان اعجاز (ڈر سی جاتی ہے صلہ)، قوی خان (آنگن)، سمیع خان (خودغرض)

بہترین ٹی وی اداکارہ : اقرا عزیز (سنو چندا)، نیلم منیر (دل موم کا دیا)، ثنا جاوید (خانی)، سونیا حسین (ایسی ہے تنہائی)، اشنا شاہ (بلا)

بہترین اوریجنل ساﺅنڈ ٹریک : آنگن (فرحان سعید اور نوید ناشاد)، ڈر سی جاتی ہے صلہ (یاسرہ حسیب)، گھگھی (بینا خان اور نوید ناشاد)، خانی (راحت فتح علی خان)، نولکھا (سیف سمیجھو)

بیسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ : امر خان (بیلاپور کی ڈائن)، نبیل زبیری (سنو چندا)، اسامہ طاہر (ڈر سی جاتی ہے صلہ)، ردا بلال (خودغرض)، زباب رانا (میرے خدایا)

میوزک

بہترین گانا : کلیپ (فارس شفیع اور طلال قریشی)، میں (میشا شفیع)، رات (دی اسکیچز)، رنگ دے (چاند تارا آراکسٹرا)، یا قربان (خماریاں)

سنگر آف دی ائیر : بلال علی، خرم، سیف سمیجو، شمعون اسمیل، محسن عباس اور سہیل حیدر

بہترین ایمرجنگ ٹیلنٹ : عبداللہ صدیقی، انا سلمان، نہال نسیم، ساقی، سعمیع امیری

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024