• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm

میسی نے کلب ٹیم کی تاریخ کے بہترین گول کا ایوارڈ جیت لیا

شائع March 30, 2019
مجھ پر اعتماد کرنے کیلئے مداحوں کا مشکور ہوں، لیونل میسی — فائل فوٹو: اے ایف پی
مجھ پر اعتماد کرنے کیلئے مداحوں کا مشکور ہوں، لیونل میسی — فائل فوٹو: اے ایف پی

دنیائے فٹبال کے ریکارڈ ساز کھلاڑی لیونل میسی نے اسپینش کلب بارسیلونا کی تاریخ کے بہترین گول کا ایوارڈ جیت لیا۔

اسپینش کلب بارسیلونا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مداحوں سے ٹیم کی تاریخ کے بہترین گولز کے بارے میں سوال پوچھا۔

خیال رہے کہ بارسیلونا میں رونالڈو، رماریو، رونالڈینیو، روالڈو، جوہان کرف، تھیری ہینری جیسے بڑے بڑے نام اپنی صلاحیت کا لوہا منواچکے ہیں۔

مداحوں نے ان تمام بڑے ناموموں کے باوجود ایک مرتبہ پھر ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی کو منتخب کیا۔

مزید پڑھیں: میسی کی واپسی بھی ارجنٹائن کو شکست سے نہ بچا سکی

ٹیم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پول چلایا گیا جس میں 100 روز کے اندر 5 لاکھ صارفین نے اپنی رائے دی۔

صارفین نے علیحدہ علیحدہ گولز پر اپنی رائے دی لیکن سب سے زیادہ ووٹ لیونل میسی کے گول کو ملے، تاہم اس فہرست میں 4 بہترین گولز کا انتخاب کیا گیا جس میں 3 لیونل میسی جبکہ ایک گول سرگی روپرٹو کا رہا جو انہوں نے 2017 کی چیمپئنز لیگ میں پی ایس جی کے خلاف اسکور کیا تھا۔

لیونل میسی کے جس گول کو ٹیم کی تاریخ کا بہترین گول قرار دیا گیا ہے وہ انہوں نے 07-2006 کے سیزن میں گیٹافی کے خلاف اسکور کیا تھا۔

بہترین گول کا ایوارڈ لینے پر میسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے نام ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ان کے گول کو منتخب کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

لیونل میسی کا کہنا تھا کہ میں آپ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، آپ لوگوں نے میرے گول کو بہترین گول قرار دیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھ پر اعتماد کرنے پر بھی میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025