• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

راز عیاں ہونے پر پریانکا چوپڑا کو طلاق کا خطرہ؟

شائع March 30, 2019 اپ ڈیٹ March 31, 2019
پریانکا چوپڑا امریکی گلوکار سے 11 سال بڑی ہیں—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
پریانکا چوپڑا امریکی گلوکار سے 11 سال بڑی ہیں—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا نے گزشتہ برس دسمبر میں امریکی گلوکار و اداکار نک جونس سے بھارت میں ہندو اور عیسائی رسومات کے تحت شادی کی تھی۔

دونوں کی عمروں میں 11 سال کا فرق ہے اور پریانکا چوپڑا کو نک جونس سے زائد عمر ہونے کی وجہ سے زیادہ اثر انداز قرار دیا جا رہا تھا۔

دونوں کے درمیان 2017 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور اگست 2018 میں دونوں نے منگنی کے بعد شادی کا اعلان کیا تھا۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی پر عالمی و بھارتی میڈیا نے انہیں بھرپور کوریج دی تھی اور متعدد عالمی شخصیات ان کی شادی میں شریک ہوئی تھیں۔

اگرچہ ان کی شادی سے پہلے ہی یہ رپورٹس تھیں کہ دونوں کی شادی زیادہ دیر تک نہیں چل پائے گی کیوں کہ پریانکا چوپڑا کو نک جونس سے زیادہ مشہور شخصیت قرار دیا جا رہا تھا۔

یہاں تک کہ ان کی شادی کے ابتدائی 10 دن بعد ہی نیو یارک ٹائمز کی ذیلی میگزین ’دی کٹ‘ کے ایک مضمون میں پریانکا اور نک جونس کی شادی کو دھوکا قرار دیا گیا تھا۔

ان کی شادی کے ایک ہفتے بعد ہی ان کی طلاق کی چہ مگوئیاں شروع ہوئیں—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے
ان کی شادی کے ایک ہفتے بعد ہی ان کی طلاق کی چہ مگوئیاں شروع ہوئیں—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے

دی کٹ کی خاتون صحافی ماریا سمتھ کی جانب سے لکھے گئے مضمون میں کہا گیا تھا کہ پریانکا چوپڑا نے نک جونس سے شادی کے لیے ڈرامہ رچایا، ان کی ٹیم ان کے لیے کافی وقت سے ان سے محبت کے لیے کسی عالمی شخصیت کو تلاش کر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا اور نک جونس کی شادی دھوکا ہے، امریکی میڈیا

مضمون میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ان کا رشتہ کسی طرح بھی محبت کے تناظر میں ہوتا ہوا نظر نہیں آتا، بلکہ ایک منصوبہ بندی کے تحت ہی ہوا۔

مضمون میں انکشاف کیا گیا کہ پریانکا چوپڑا نے شادی کے نام پر نک جونس سے دھوکہ کیا۔

جوڑے کی شادی جودھ پور میں دھوم دھام سے ہوئی تھی—فوٹو: اے ایف پی
جوڑے کی شادی جودھ پور میں دھوم دھام سے ہوئی تھی—فوٹو: اے ایف پی

ساتھ ہی مضمون میں نک جونس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے بھی صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے بھارتی اداکارہ سے شادی کی۔

اس مضمون کے بعد پریانکا چوپڑا اور کئی دیگر شوبز شخصیات نے میگزین کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد مضمون لکھنے والی خاتون صحافی نے معذرت بھی کی تھی۔

علاوہ ازیں دیگرکئی ویب سائٹس نے بھی پیش گوئیاں کی تھیں کہ دونوں کی شادی زیادہ عرصے تک نہیں چلے گی۔

اور اب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ جوڑے نے شادی کے 117 دن بعد ہی طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

ٹائمز آف انڈیا نے معروف فیشن میگزین ’اوکے‘ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جوڑے نے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی۔

اوکے میگزین نے دونوں کی طلاق کی رپورٹ شائع کی—اسکرین شاٹ
اوکے میگزین نے دونوں کی طلاق کی رپورٹ شائع کی—اسکرین شاٹ

فیشن میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کے درمیان شادی کے کچھ دن بعد ہی جھگڑے شروع ہوگئے تھے اور دونوں کے درمیان کام کے معاملے سمیت ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے یا پھر ایک دوسرے کو وقت نہ دے پانے جیسے معاملات پر بھی چپقلش ہوتی رہتی تھی۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا کے شادی کے جوڑے نے تاریخ رقم کردی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیشن میگزین نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی لکھا کہ پریانکا چوپڑا اس کوشش میں مصروف رہتی ہیں کہ وہ نک جونس پر فیصلہ سازی کے حوالے سے حکمرانی کریں اور ان سے ہر بات منوائیں۔

دونوں کے درمیان 2017 میں تعلقات استوار ہوئے تھے—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کے درمیان 2017 میں تعلقات استوار ہوئے تھے—فوٹو: انسٹاگرام

رپورٹ کے مطابق فیشن میگزین کی رپورٹ بتاتی ہے کہ نک جونس بھارتی اداکارہ کی کئی باتوں سے پہلی بار باخبر ہوئے اور انہیں لگتا ہے کہ اداکارہ نے ان سے کئی باتیں راز میں رکھیں۔

بھارتی اخبار کے مطابق فیشن میگزین کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ دونوں کی طلاق دنیا کی مہنگی ترین طلاقوں میں سے ایک ہوگی، تاہم فوری طور پر یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ امریکی گلوکار کو طلاق کے عوض کتنی دولت سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔

ساتھ یہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نک جونس کو اپنے اہل خانہ نے ہی پریانکا چوپڑا سے شادی ختم کرنے کے لیے کہا۔ تاہم طلاق کی خبروں پر تاحال نک جونس اور پریانکا چوپڑا نے تاحال کوئی رد عمل نہیں دیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

HonorBright Mar 31, 2019 06:52pm
Can't be true

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024