• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

انٹرنیٹ اسپیڈ تیز کرنے کا یہ آسان نسخہ جانتے ہیں؟

شائع March 30, 2019
انٹرنیٹ اس دور کی ضرورت بن چکی ہے — شٹر اسٹاک فوٹو
انٹرنیٹ اس دور کی ضرورت بن چکی ہے — شٹر اسٹاک فوٹو

انٹرنیٹ اس دور کی ایسی ضرورت بن گئی ہے جس کے بغیر لگتا ہے کہ زندگی ادھوری ہے۔

اب سوشل میڈیا کا استعمال ہو، اسٹریمنگ سروس کو دیکھنا یا بلوں کی آن لائن ادائیگی، ایک اچھا انٹرنیٹ کنکشن ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے۔

مگر کئی بار انٹرنیٹ کی ناقص رفتار ذہنی جھنجھلاہٹ کا باعث بنتی ہے مگر ایک آسان ٹپ ایسی ہے جس کی بدولت آپ کافی حد تک اس کو بہتر بناسکتے ہیں۔

درحقیقت جیسے کمپیوٹر یا اسمارٹ فونز کو اکثر بند کرکے کھولنا ان کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے، یہی کام روٹر کے ساتھ کرنا بھی انٹرنیٹ کی رفتار کو تیز کرسکتا ہے۔

مگر یہ کام کتنی بار کرنا چاہئے ؟ تو ماہرین اس کا جواب کچھ اس طرح دیتے ہیں کہ یہ ایک اچھا خیال ہے کہ مین انٹرنیٹ روٹر کو ایک یا 2 مہینے بعد ری بوٹ کردیں جس سے مخصوص انٹرنیٹ کنکٹیویٹی مسائل جیسے انٹرنیٹ کام نہ کرنے سے لے کر سلو وائرلیس کنکشن وغیرہ کو حل کرنا ممکن ہوجاتا ہے اور یہ گھر میں انٹرنیٹ کے مسائل کے لیے پہلا اقدام ہونا چاہئے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھی سیکیورٹی مشق بھی ہے کہ مہینے 2 مہینے میں روٹر کو ری بوٹ کرلیں، اس سے ہیکنگ کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

تو اگر آپ تیز کنکشن چاہتے ہیں تو اپنے روٹر کو آن اور آف کرنا معمول بنالیں ۔

عام طور پر انٹرنیٹ پروائڈر اپنی ہر ڈیوائس کو ایک عارضی آئی پی ایڈریس دیتے رہتے ہیں اور اگر روٹر اس تبدیلی کو پکڑ نہ سکے تو کنکشن سست ہوجاتا ہے، ایسا اس وقت بھی ہوسکتا ہے جب روٹر سے بہت زیادہ ڈیوائسز کنکٹ ہوں۔

مگر ایک یا 2 مہینے میں روٹر کو ری اسٹارٹ کرنا معمول بنانا ہوم نیٹ ورک کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024