• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی غربت مٹاؤ پروگرام ’احساس‘ پر حکومت کی تعریف

شائع March 28, 2019
وزیراعظم عمران خان نے کل احساس پروگرام کا افتتاح کیا تھا — فائل فوٹو / رائٹرز
وزیراعظم عمران خان نے کل احساس پروگرام کا افتتاح کیا تھا — فائل فوٹو / رائٹرز

انسانی حقوق کے عالمی نگراں ادارے 'ایمنسٹی انٹرنیشنل' جنوبی ایشیا نے پاکستانی حکومت کے غربت کے خاتمے کے منصوبے ’احساس‘ کے افتتاح پر سراہا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ٹوئٹر' پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا کہ ‘حکومتِ پاکستان کی جانب سے ملک کے سب سے کمزور طبقے کو معاشی اور سماجی حقوق کی فراہمی میں مدد کے لیے یہ ایک اہم قدم ہے‘۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ ’خوراک، ہاؤسنگ، تعلیم اور صحت کے حقوق ایک ایسی بنیاد رکھتے ہیں جن پر ایک باوقار زندگی تعمیر کی جاسکتی ہے‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ایک تقریب میں غربت مٹاؤ پروگرام ’احساس‘ کا افتتاح کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے جہاد شروع کردیا، وزیراعظم

وزیر اعظم کا خطاب میں کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت سب سے پہلے آئین کے آرٹیکل 38 'ڈی' میں ترمیم کی جائی گی جس میں پاکستانی شہریوں کو خوراک، رہائش، تعلیم، کپڑوں اور علاج کی فراہمی صرف پالیسی تجاویز کے طور پر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت، آئین کے اس آرٹیکل میں ترمیم کرکے ان ضروریات کو ’بنیادی حقوق‘ کا درجہ دے گی تاکہ ریاست، عوام کو ان 5 چیزوں کی ضمانت دے سکے۔

یہ بھی پڑھیں: 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے وزیرِاعظم ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ 'سوشل پروٹیکشن اینڈ پورٹی ایلیویشن' کے نام سے ایک نئی وزارت بنارہے ہیں جو پاکستان میں غربت کے خاتمےسے متعلق پروگرام پر عمل درآمد کے حوالے سے رابطے کا کردار ادا کرے گی۔

غربت میں کمی کے حوالے سے منصوبہ بندی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ 'کفالت کا مطلب ہے کہ سروے کرکے لوگوں کی مالی مدد کرنا ہے، اس وقت پرانی سروے سے مدد لے ہیں اور نئی سروے سے معلوم کریں گے کس کا کیا حال ہے اور دسمبر تک نیا سروے بھی آجائے گا'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024