• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

جعلی پاسپورٹ اسکینڈل: گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

شائع July 24, 2012

پاکستانی پاسپورٹ۔ فائل فوٹو

لاہور: برطانوی اخبار میں جعلی پاسپورٹ اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور میں دو درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

اخبار ‘ دی سن’ نے اپنی ایک رپورٹ میں لاہور کی ایک ٹریول ایجنسی کو جعلی پاسپورٹ بنانے اور لندن اولمپکس کیلئے ویزوں کی فراہمی میں ملوث دکھایا تھا۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ کیس میں گرفتاریوں کا سلسلہ کل سے جاری ہے۔ حراست میں لیئے جانے والوں میں نادرا، پاسپورٹ دفاتر کے ملازمین اور ایجنٹ شامل ہیں۔

دوسری جانب،  ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے جعلی شناختی کارڈ پر پاسپورٹ بنانے میں ملوث چار اہلکاروں کو معطل کردیا۔

قبل ازیں، پیر کے روز نیشنل ڈیٹابیس اور رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاسپورٹ آفس کے بارہ ملازمین کو معطل کردیا تھا۔

جبکہ وزارت داخلہ نے اسکینڈل کی تحقیقات کرنے کے لئے نادرا اور ایف آئی اے کے حکام پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024