• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

ایران میں سیلاب سے وسیع پیمانے پر تباہی

شائع March 27, 2019

ایران میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 43 ہو گئی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق ایرانی حکومت کی ویب سائٹ پر شائع کیے گئے بیان میں صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران کے 31 میں سے 25 صوبے سیلاب کا شکار ہیں، ایسا شاید پہلے کبھی نہیں ہوا۔

انہوں نے ایران کے شمالی مشرقی صوبے گلستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبہ گلستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ایران کے جنوبی شہر شیراز میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، وہاں سیلاب کے نتیجے میں ایک سو زائد افراد زخمی اور 19 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے 30 صوبوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ،اب تک 43 ہزار سے زائد افراد کو باحفاظت ریسکیو کیا گیا ہے جبکہ 27 ہزار افراد کع ایمرجنسی رہائش فراہم کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق سیلاب کے نتیجے میں گھروں، فصلوں اور بنیادی انفراسٹرکچر کو کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

دوسری جانب ایران کے محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

ایران میں سیلاب سے سب سے  زیادہ تباہی صوبہ گلستان میں ہوئی— فوٹو: اے ایف پی
ایران میں سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی صوبہ گلستان میں ہوئی— فوٹو: اے ایف پی
ایران کے شہر شیراز میں سیلاب سے کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں — فوٹو: رائٹرز
ایران کے شہر شیراز میں سیلاب سے کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں — فوٹو: رائٹرز
سیلاب کے بعد صوبہ گلستان کا فضائی منظر — فوٹو: اے ایف پی
سیلاب کے بعد صوبہ گلستان کا فضائی منظر — فوٹو: اے ایف پی
صدر حسن روحانی نے صوبہ گلستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا — فوٹو: اے ایف پی
صدر حسن روحانی نے صوبہ گلستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا — فوٹو: اے ایف پی
ایرانی صدر نے تباہ کن سیلاب سے متاثر افراد سے ملاقات کی — فوٹو: اے ایف پی
ایرانی صدر نے تباہ کن سیلاب سے متاثر افراد سے ملاقات کی — فوٹو: اے ایف پی
سیلاب کے بعد نکاسی آب کی کوششیں جاری ہیں — فوٹو: رائٹرز
سیلاب کے بعد نکاسی آب کی کوششیں جاری ہیں — فوٹو: رائٹرز
ایران میں سیلاب سے 43 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے — فوٹو: رائٹرز
ایران میں سیلاب سے 43 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے — فوٹو: رائٹرز
موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے ایران میں سیلاب آیا — فوٹو: اے ایف پی
موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے ایران میں سیلاب آیا — فوٹو: اے ایف پی
سیلاب کے باعث سیکڑوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں — فوٹو: رائٹرز
سیلاب کے باعث سیکڑوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں — فوٹو: رائٹرز
ایران میں تیز بارشوں کے بعد سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی — فوٹو: رائٹرز
ایران میں تیز بارشوں کے بعد سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی — فوٹو: رائٹرز