• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

مسلمان فائٹر سے شکست کھانے والے میک گریگر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

شائع March 26, 2019
میک گریگر نے سابقہ ساتھیوں کے لیے مستقبل میں نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا — فوٹو: میک گریگر ٹوئٹر اکاؤنٹ
میک گریگر نے سابقہ ساتھیوں کے لیے مستقبل میں نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا — فوٹو: میک گریگر ٹوئٹر اکاؤنٹ

آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر کونر میک گریگر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

کونر مک گریگر نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کیا۔

مک گریگر کا کہنا تھا کہ آج جو کھیل 'مکسڈ مارشل آرٹس' کے نام سے مشہور ہے میں نے اس سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔

انہوں نے ساتھ ہی کھیل میں اپنے سابقہ ساتھیوں کے لیے مستقبل میں نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور ترقی کرنے کی دعا دی۔

آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے میک کریگر سابق الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپیئن شپ، فیدر ویٹ اور لائٹ ویٹ چیمپیئن اور ایم ایم اے کی دنیا کے بڑے اسٹارز میں سے ایک ہیں۔

گزشتہ برس اکتوبر میں روسی ایم ایم اے فائٹر خبیب نرما گومدیو کے ہاتھوں شکست کے بعد جھگڑا کرنے پر کونر میک گریگر پر نویڈا ایتھلیٹک کمیشن (این اے سی) نے 6 ماہ کی پابندی اور 50 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا تھا۔

اس کے علاوہ این اے سی نے روسی فائٹر پر 9 ماہ کی پابندی جبکہ 5 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

مزید پڑھیں: انہوں نے میرے مذہب کے بارے میں بات کی، تب ہی انہیں مارا، مسلمان فائٹر

خیال رہے کہ 12 مارچ کو ہی کونر میک گریگر کو سیل فون چوری کرنے کے الزام میں امریکی ریاست فلوریڈا میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق میک گریگر 2 روز قبل فونٹین بلیو ماؤنٹین بیچ سے نکل رہے تھے کہ ایک 22سالہ شخص نے ان کی تصویر لینے کی کوشش کی جس پر ایم ایم اے فائٹر نے موبائل اٹھا کر پھینک دیا اور اسے کچلنے کی کوشش کی۔

بعدازاں انہوں نے موبائل فون اٹھایا اور علاقے سے باہر نکل گئے تاہم پولیس نے انہیں ان کی رہائش گاہ پر دھر لیا، جس کے بعد انہیں 12ہزار ڈالر کا بونڈ جمع کروانے پر رہا کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024