• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دنیا کے پہلے 'ابو بچاؤ مارچ' کا آغاز ہوگیا، فواد چوہدری

شائع March 26, 2019
کرپشن کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لیے تحریک شروع کی جارہی ہے، فواد چوہدری — فائل فوٹو: اسکرین شاٹ
کرپشن کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لیے تحریک شروع کی جارہی ہے، فواد چوہدری — فائل فوٹو: اسکرین شاٹ

وفاقی وزیرِاطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے 'کاروان بھٹو' کو دنیا کا پہلا 'ابو بچاؤ مارچ' قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فواد چوہدری نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اس کاروان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

فواد چوہدری کا پیغام میں کہنا تھا کہ 'آج کراچی سے دنیا کے پہلے ابو بچاؤ ٹرین مارچ کا آغا ہوگیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ پہلی تحریک ہے جو کرپشن کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لیے شروع کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 'کاروانِ بھٹو' کراچی سے لاڑکانہ کے لیے روانہ ہوا۔

بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیرِ بلدیات سعید غنی اور نثار کھوڑو سمیت دیگر رہنما بھی کارروان بھٹو میں شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کے اس کاروان کا آغاز کراچی کے کینٹ اسٹیشن سے ہوا جس کا اختتام لاڑکانہ میں ہوگا جہاں 4 اپریل کو بلاول بھٹو زرداری ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔

کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر روانگی سے قبل کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کا سیلاب ہمارے ساتھ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری اپنے سفر کے دوران 25 مختلف مقامات پر قیام پذیر ہوکر وہاں استقبال کرنے والے کارکنان سے خطاب بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 'کاروان بھٹو' کراچی سے لاڑکانہ کیلئے روانہ

یہ کاروان کراچی میں ہی ڈرگ روڈ جنکشن اور لانڈھی اسٹیشن پر رکا جبکہ اس کے بعد جھمپیر، جنگ شاہی، کوٹری، حیدرآباد، اوڈیرو لعل، ٹنڈو آدم، شہداد پور اور شہید بے نظیر آباد (نواب شاہ) کے ریلوے اسٹیشنز پر ٹرین رکے گی جہاں بلاول بھٹو زرداری کارکنان سے خطاب کریں گے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نواب شاہ میں زرداری ہاؤس میں رات کو قیام کریں گے اور اگلے دن صبح دوبارہ یہ قافلہ اپنی منزل کی جانب گامزن ہوگا۔

کاروانِ بھٹو دوڑ، پڈعیدن، محراب پور، بھریا روڈ، سیتھرجا، رانی پور، خیر پور میرس، روہڑی، سکھر، حبیب کوٹ، مدیجی، سر شاہنواز بھٹو نوڈیرو سے ہوتا ہوا لاڑکانہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024