• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

ایپل کا نیٹ فلیکس کے مقابلے میں ویڈیو اسٹریمنگ سروس لانے کا اعلان

شائع March 26, 2019
ایک ایونٹ کے دوران ایپل ٹی وی پلس سروس کا اعلان کیا گیا— فوٹو بشکریہ ایپل
ایک ایونٹ کے دوران ایپل ٹی وی پلس سروس کا اعلان کیا گیا— فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل نے آخرکار نیٹ فلیکس اور ایمازون ویڈیو کے خلاف جنگ کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے اور ایک نئی ویڈیو اسٹریمنگ سروس ایپل ٹی وی پلس کو متعارف کرادیا ہے۔

ایپل کے ہیڈکوارٹر میں ایک ایونٹ کے دوران ایپل ٹی وی پلس سروس کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ اس وقت دنیا بھر میں مقبول ویڈیو اسٹریمنگ سروسز جیسے نیٹ فلیکس اور ایمازون پرائم ویڈیو کا مقابلہ کرے گی۔

ایپل ٹی وی پلس میں معروف ہولی وڈ شخصیات جیسے اسٹیو اسپیلبرگ اور جے جے ابرامز سمیت دیگر کے تیار کردہ اوریجنل پروگرامز نشر کیے جائیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ ایپل نے اپنی ٹی وی ایپ کو ری ڈیزائن کرکے آئی او ایس میں نیا ایپل چینلز سیکشن بھی متعارف کرانے کا اعلان کیا اور یہ نئی ایپ رواں سال مئی میں دستیاب ہوگی جو کہ میک کے ساتھ ساتھ سام سنگ، ایل جی اور سونی کے مخصوص اسمارٹ ٹی وی پر بھی کام کرے گی۔

ایپل نیوز پلس

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

اس ایپ کی مدد سے صارفین تھرڈ پارٹی مواد کا انتخاب کرکے اسے سبسکرائب کرسکیں گے اور کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ تمام چینلز اشتہارات سے پاک ہوں گے۔

دوسری جانب ایپل نیوز پلس کے نام سے بھی ایک سبسکرائپشن کمپنی کا اعلان کیا گیا جس میں ماہانہ 9.99 ڈالرز کے عوض صارفین 300 سے زائد میگزینز تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

ایپل کارڈ

ایونٹ کے دوران ادائیگیوں کے نئے نظام کو بھی پیش کیا گیا اور ایپل نے کریڈٹ کارڈ کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہوئے ایپل کارڈ متعارف کرایا۔

یہ ایک کریڈٹ کارڈ ہوگا جو کہ ڈیجیٹل والٹ میں اسٹور ہوگا اور اس تک رسائی آئی فون سے ممکن ہوگی۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ آئی فون کے لیے تیار کردہ کریڈٹ کارڈ ہے جو کہ ہر اس جگہ قابل قبول ہوگا جہاں ابھی ایپل پے کو قبول کیا جاتا ہے، مگر جہاں ایپل پے کام نہیں کرتا، وہاں ایک فزیکل کریڈٹ کارڈ دیا جائے گا۔

یہ ایپل والٹ اور ایپل کارڈ انفو سے لنک ہوگا جبکہ ماسٹر کارڈ بھی ایپل کارڈ کے ساتھ کام کرے گا۔

یہ کارڈ سب سے پہلے امریکا میں آئندہ چند ماہ میں متعارف کرایا جائے گا۔

ایپل آرکیڈ گیمز

ایپل نے گیمنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور اس سروس کو سبسکرائب کرنے پر صارفین سو سے زائد گیمز کی لائبریری تک رسائی حاصل کرسکیں گے اور یہ کوئی اسٹریمنگ سروس نہیں بلکہ اس میں موبائل اور ڈیسک ٹاپ پر گیمز کو ڈاﺅن لوڈ کیا جاسکے گا۔

کمپنی نے فی الحال اس سروس کی زیادہ تفصیلات بیان نہیں کیں اور نہ ہی لانچ ڈیٹ کے بارے میں بتایا ہے، تاہم اس کے مطابق خزاں میں اسے پیش کیا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024