• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اقرا عزیز اور یاسر حسین کی نئی تصویر وائرل کیوں ہوئی؟

شائع March 25, 2019
یاسر حسین اور اقرا عزیز — فوٹو بشکریہ یاسر حسین انسٹاگرام پیج
یاسر حسین اور اقرا عزیز — فوٹو بشکریہ یاسر حسین انسٹاگرام پیج

اقرا عزیز تیزی سے ابھرنے والی پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے 2014 میں ٹیلیویڑن ڈیبیو کیا تھا اور پھر ان کا سفر آگے بڑھتا چلا گیا جس کے دوران وہ مختلف ہٹ ڈراموں جیسے 'خاموشی'، 'قربان'، 'سنو چندا' اور اب رانجھا رانجھا کردی میں کام کررہی ہیں۔

دوسری جانب یاسر حسین کا نام بھی غیرمعروف نہیں جو اداکاری، اسکرین رائٹنگ، پلے رائٹنگ اور میزبان کے طور پر خود کو منوا چکے ہیں۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران اقرا عزیز اور یاسر حسین کے درمیان قربت بڑھنے کی افواہیں سامنے آتی رہی ہیں، جس کے بارے میں دونوں نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی، تاہم ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔

اور اب ایسی ہی ایک پوسٹ وائرل ہوگئی ہے۔

یاسر حسین نے اپنی نئی انسٹاگرام پوسٹ میں ایسی تصویر لگائی ہے جس کو دیکھ پر تو پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ یہ اقرا عزیز کی جانب سے انہیں شادی کی پیشکش پر مبنی ہے۔

فوٹو بشکریہ یاسر حسین انسٹاگرام پیج
فوٹو بشکریہ یاسر حسین انسٹاگرام پیج

تصویر میں اقرا عزیز گھٹنوں کے بل بیٹھی یاسر حسین کو ایک گلاب دے رہی ہیں اور پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے 'زمانہ بدل گیا ہے صاحب، عورت کو کمزور سمجھنے والے کا ذہن کمزور ہے'۔

اس کے ساتھ ساتھ جون ایلیا کا ایک شعر بھی ہے 'علاج یہ ہے کہ مجبور کردیا جاﺅں، وگرنہ یوں تو کسی کی نہیں سنی میں نے'۔

اقرا عزیز نے اس پوسٹ پر کمنٹ بھی کیا کہ مجبور تو دونوں ہیں۔

فوٹو بشکریہ یاسر حسین انسٹاگرام پیج
فوٹو بشکریہ یاسر حسین انسٹاگرام پیج

اب یہ تو پتا نہیں کہ یہ دونوں کا کوئی مذاق ہے یا وہ سنجیدہ ہے مگر اس پر کمنٹ کرنے والے لوگ انہیں مبارکباد ضرور دیتے نظر آئے۔

اس سے پہلے فروری میں ایک انٹرویو کے دوران اقرا عزیز نے محتاط الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا تھا 'میں اور یاسر بہت اچھے دوست ہیں'۔

فوٹو بشکریہ یاسر حسین انسٹاگرام پیج
فوٹو بشکریہ یاسر حسین انسٹاگرام پیج

انہوں نے مزید بتایا 'میں بہت زیادہ ڈپریس رہتی ہوں اور تناﺅ کا شکار ہوتی ہوں، جس کی وجہ سے طبیعت بھی بگڑ جاتی ہے، میری زندگی میں یاسر کی آمد سے بہت زیادہ مثبت چیزیں ہوئیں، ورنہ زندگی میں کافی کچھ منفی تھا ، جو مجھے بری طرح متاثر کررہی تھی، جس کے باعث مجھے ڈر تھا کہ میں چڑچڑی شخصیت کی مالک نہ بن جاﺅں، یاسر کی بدولت مجھے زندگی کو مختلف نظر سے دیکھنے میں مدد ملی اور میں انہیں اپنی زندگی کی مثبت شخصیت مانتی ہوں'۔

اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ زندگی میں کچھ ایسا ہونا چاہئے جو آپ کو مثبت سمت کی جانب لے جائے اور زندگی کا نظریہ تبدیل ہو۔

فوٹو بشکریہ یاسر حسین انسٹاگرام پیج
فوٹو بشکریہ یاسر حسین انسٹاگرام پیج

انہوں نے بتایا کہ زندگی میں کسی قسم کی تبدیلی انہیں پسند نہیں تھی مگر یاسر حسین نے محدود شخصیت کے خول سے نکالا اور نئی چیزوں کو اپنانے کے لیے تیار کیا 'یاسر کی وجہ سے میں نے چکن کی جگہ بیف کا انتخاب کیا کیونکہ چکن سے بہت بیماریاں ہورہی ہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024