نیب میں طلبی سے متعلق مراد علی شاہ کی وضاحت
قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ سے ڈیڑھ گھنٹہ پوچھ گچھ کی۔
مراد علی شاہ کے مطابق انھوں نے نیب افسران کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دوران مکمل تعاون کی یقیبن دہانی کروائی۔
وزیر اعلٰی سندھ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس چھپانے کو کچھ نہیں ہے لیکن کیس راولپنڈی منتقل ہونے انھیں تحفظات ہیں۔
نیب کی 5 رکنی ٹیم نے ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کی قیادت میں وزیر اعلیٰ سندھ سے 50 سے زائد سوالات کیے۔
نیب کی ٹیم نے مراد علی شاہ سے ٹھٹھہ شوگر مل کے بارے میں سوالات کر کے ان کا نیاب قلمبند کیا۔
اس دوران وزیر اعلٰی مراد علی شاہ سے اظہار یکجہتی کے لیے پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ، نیر بخاری،مصطفٰی نواز کھوکر،سندھ کے وزیر ناصر شاہ،صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضٰی وہاب اور دیگر بھی نیب آفس پہنچے۔