• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

گھریلو ملازمہ کی بیٹی سے ریپ کا الزام، مالکن کی فائرنگ سے ڈرائیور زخمی

شائع March 24, 2019
زخمی ہونے والے نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے—فائل فوٹو: ڈان
زخمی ہونے والے نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے—فائل فوٹو: ڈان

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بلوچ رہنما نواب اکبر بگٹی کی پوتی نے گھریلو ملازمہ کی بیٹی سے زیادتی کے الزام میں اپنے ہی ڈرائیور کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔

گزری تھانے کے ایس ایچ او خان محمد بھٹی نے ڈان کو بتایا کہ ڈیفنس میں گھر کے اندر 20 سالہ ڈرائیور محمد عرفان فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: میڈیکل کی طالبہ کا ریپ کرنے والے مجرم کو سزائے موت

پولیس افسر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق زخمی شخص نے دو روز قبل گھریلو ملزمہ کی بیٹی کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ گھریلو ملازمہ نے نواب اکبر بگٹی کی پوتی اور گھر کی سربراہ کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔

خان محمد بھٹی کا کہنا تھا کہ ’صورتحال سے آگاہی کے بعد خاتون نے ڈرائیور کو بلایا، تاہم نوجوان نے ریپ کے الزام کو جھوٹ قرار دیا‘۔

یہ بھی پڑھیں: چلی: بچوں کے ساتھ ریپ میں ملوث 3 پادریوں کا استعفیٰ منظور

ایس ایچ او نے بتایا کہ ’نواب اکبر بگٹی کی پوتی ڈرائیور کی وضاحت پر مطمئن نہ ہوئیں اور اسے پستول سے ڈرانے کے دوران گولی چل گئی جس سے محمد عرفان زخمی ہوا‘۔

زخمی ڈرائیور کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بتایا کہ ’زخمی نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’20 سالہ محمد عرفان کی دائیں ران پر گولی لگی‘۔

مزید پڑھیں: بچوں کے ساتھ ریپ: سابق کانسٹیبل کو 2 مرتبہ سزائے موت

ایس ایچ او خان محمد بھٹی کا کہنا تھا کہ ’گھریلو ملازمہ کو زخمی ڈرائیور کے خلاف ریپ کی ایف آئی آر کٹوانے کے لیے طلب کیا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’معاملے پر پولیس زخمی شخص کا بیان بھی قلمبند کرے گی‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024