• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی 3 روزہ دورے پر پاکستان آمد

شائع March 21, 2019
ملائیشیا کے وزیر اعظم 23 مارچ کو 'یوم پاکستان' کی پریڈ میں مہمان اعزازی ہوں گے — فوٹو: حکومت پاکستان ٹویٹر

ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

مہاتیر محمد ملائیشیا کے تاجروں اور صنعت کاروں کے وفد کے ہمراہ نور خان ایئربیس پہنچے جہاں وزیر اعظم عمران خان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر سینئر حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم 23 مارچ کو 'یوم پاکستان' کی پریڈ میں مہمان اعزازی ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

مہاتیر محمد کی دوطرفہ مصروفیات میں صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ معاونین کے بغیر اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں شامل ہیں۔

دونوں وزرائے اعظم مختلف صنعتوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کے 'گول میز اجلاس' سے بھی خطاب کریں گے جنہوں نے پاکستان میں کار سازی اور مواصلات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہاتیر محمد کے دورے میں دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد کے لیے معاشی، تجارتی، سرمایہ کاری اور دفاعی شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024