• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سام سنگ نے وقت سے پہلے ’اے‘ سیریز کا فون متعارف کرادیا

شائع March 20, 2019
اس فون کو آئندہ ماہ متعارف کرایا جانا تھا—فوٹو: اے ڈی اے ڈولپرز
اس فون کو آئندہ ماہ متعارف کرایا جانا تھا—فوٹو: اے ڈی اے ڈولپرز

اسمارٹ فون تیار کرنے والی جنوبی کورین کمپنی نے ایک بار پھر وقت سے پہلے ہی ’اے سیریز‘ کا نیا فون متعارف کرادیا۔

سام سنگ کو ’اے‘ سیریز کے اسی فون سمیت دیگر فونز آئندہ ماہ اپریل میں متعارف کرانے تھے، تاہم کمپنی نے ’ گلیکسی اے 40‘ کو وقت سے پہلے ہی متعارف کرادیا۔

سام سنگ نے 2 دن قبل ہی اپنے ٹوئیٹ میں بتایا تھا کہ ’گلیکسی ایونٹ‘ 10 اپریل کو ہونے جا رہا ہے، جس میں ’اے سیریز‘ کے فونز سمیت کئی نئی ڈیوائسز متعارف کرائی جائیں گی۔

تاہم سام سنگ نے ’گلیکسی اے فورٹی‘ کو یورپ میں اعلان کردہ وقت سے پہلے ہی متعارف کرادیا۔

سام سنگ نے گزشتہ ماہ ہی اسی سیریز کے گلیکسی اے 10، اے 30 اور اے 50 متعارف کرائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ کا اپریل میں نئے فونز متعارف کرانے کا اعلان

اور اب اسی سیریز کا نیا فون ’گلیکسی اے 40‘ بھی یورپ بھر میں متعارف کرادیا، تاہم اس فون کو دیگر خطوں میں فوری طور پر متعارف نہیں کرایا گیا۔

فون کی قیمت مناسب رکھی گئی ہے—فوٹو: نیوز ایٹ میکس بوکس
فون کی قیمت مناسب رکھی گئی ہے—فوٹو: نیوز ایٹ میکس بوکس

کمپنی کی جانب سے یورپ میں اس فون کو 2 رنگوں اورینج اور سفید رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔

گلیکسی اے 40 میں 6.4 انچ فل ایچ ڈی انفنٹنی یو سپر امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے، ساتھ ہی اس میں کمپنی کا اپنا ایکسینوس 7904 پراسیسر دیا گیا ہے۔

ڈوئل کیمرے کے حامل اس موبائل کا مرکزی کیمرا 16 میگا جب کہ دوسرا 5 میگا پکسل ہے۔

الٹرا وائیڈ اور ایل ای ڈی فلیش کے حامل بیک کیمروں والے اس موبائل میں 25 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

4 جی بی ریم کے حامل گلیکسی اے 40 کا ڈیزائن بھی اچھوتا بنایا گیا ہے جب کہ اس کی قیمت بھی مناسب رکھی گئی ہے۔

یورپ میں اس فون کی قیمت 249 یورو رکھی گئی ہے جو پاکستانی 39 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔

سام سنگ کی جانب سے اس فون کو وقت سے پہلے متعارف کرائے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ کمپنی دیگر فونز کو بھی 10 اپریل کے ہونے والے ایونٹ سے قبل متعارف کرا سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024