• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے پولیس پر حملہ کیا، قیادت معافی مانگے'

شائع March 20, 2019
پیپلز پارٹی کی قیادت اس رویے پر معافی مانگے، وزیراطلاعات — فائل فوٹو: ڈان نیوز
پیپلز پارٹی کی قیادت اس رویے پر معافی مانگے، وزیراطلاعات — فائل فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے کارکنان نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر پر پارٹی چیئرمین کی پیشی کے موقع پر پولیس پر حملہ کیا، پارٹی قیادت کو اس رویے پر معافی مانگنی چاہیے۔

خیال رہے کہ فواد چوہدری کے ویڈیو بیان سے کچھ دیر قبل چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری پہلی نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے اور اس دوران پارٹی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم دیکھنے میں آیا۔

بلاول بھٹو زرداری کی نیب راولپنڈی میں پیشی کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے سخت ردِ عمل سامنے آیا۔

فواد چوہدری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اگر پیپلز پارٹی حد سے تجاوز کرے گی تو اسے روکنے کے لیے ریاست کے ذمے بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں جنہیں وہ ادا کرے گی۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری اپنے متنازع بیان پر ڈٹ گئے ’نوازشریف 100فیصد جیل جائیں گے‘

انہوں نے کہا کہ حکومت افہام و تفیم چاہتی ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ یہاں احتساب کا عمل روک دیا جائے۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا جبکہ جن افراد کے خلاف مقدمات ہیں انہیں ان مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چند لوگ جمع کرکے اپنے خلاف جاری تحقیقات پر اثر انداز ہونے اور اس کو رکوانے کی روش اختیار کی گئی جو اب ممکن نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا فواد چوہدری پر بطور وزیر مکمل اعتماد

فواد چوہدری نے بتایا کہ جس وقت بلاول بھٹو زرداری نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کے لیے آئے تو اس دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی میں 4 پولیس اہلکار اور 2 کمیرا مین زخمی ہوئے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے واقعے کو غیر جانبدار طریقے سے نمٹانے کی کوشش کی اور حکومت اسی غیر جانبدارانہ رویے کو اپنانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آج راولپنڈی میں پیش آنے والے واقعے پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت معافی مانگے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Mar 20, 2019 06:13pm
معافی کے بجائے عدالت کا سامنا کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024