• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

موزمبیق میں طوفان سے تباہی، ہزار سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ

شائع March 19, 2019

جنوبی افریقی ملک موزمبیق سے ٹکرانے والے سمندری طوفان سے ایک ہزار سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ زمبابوے میں طوفان سے سیکڑوں افراد ہلاک اور 2 سو زائد لاپتہ ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ادارے ’ اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق موزمبیق کے صدر فلپ نیوسی نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ’ اب تک 84 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے، لیکن علاقے کا دورے کے بعد ہمیں ایک ہزار سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ’ یہ حقیقی انسانی بحران ہے، ایک لاکھ سے زائد افراد خطرے میں ہیں‘۔

صدر نے کہا کہ ’ طوفان کے نتیجے میں بچ جانے والے افراد نے درختوں میں پناہ لی ہے اور مدد کا انتظار کررہے ہیں۔

دوسری جانب انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈکراس کا کہنا ہے کہ ’ بیرا میں تباہی کا تناسب کافی زیادہ اور خوفناک ہے‘۔

ریڈ کراس کے بیان کے مطابق ’ 5 لاکھ 30 ہزار افراد پر مشتمل شہر اور اس کے قریبی علاقے 90 فیصد تباہ ہوگئے ہیں‘۔

آئی ایف آر سی کے جیمی لیسیویر نے کہا کہ ’ یہ صورتحال خوفناک ہے، تباہی بہت زیادہ ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ ہر چیز تقریباً تباہ ہوگئی، مواصلاتی رابطہ ختم ہوگیا ہے،سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں،کچھ متاثرہ علاقوں تک رسائی بھی نہیں ہورہی ‘۔

جیمی نے کہا کہ 2 روز قبل ایک بڑا ڈیم ٹوٹنے کی وجہ سے بیرا جانے والے آخری راستے سے بھی رابطہ ختم ہوگیا۔

سوفالا صوبے کے گورنر البرٹو مونڈلین نے خبردار کیا کہ ’ طوفان سے زیادہ بڑا خطرہ اس وقت سیلاب ہے کیونکہ بہت زیادہ بارش ہورہی ہے‘۔

خیال رہے کہ سمندری طوفان ایڈائی 14 مارچ کو موزمبیق کے ساحلی شہر بیرا سے ٹکرایا تھا۔

طوفان میں ہوا کی رفتار 2 سو کلومیٹر فی گھنٹہ تھی جس کے بعد طوفان زمبابوے اور ملاوی کی طرف بڑھ گیا تھا۔

زمبابوے کے صوبے مانیکا لینڈ میں طوفان سے 98 ہلاکتوں کی تصدیق کی جاچکی ہے جبکہ 214 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

موزمبیق  میں طوفان کے بعد متاثرہ علاقوں میں رسائی  نہیں ہوپارہی — فوٹو: اے پی
موزمبیق میں طوفان کے بعد متاثرہ علاقوں میں رسائی نہیں ہوپارہی — فوٹو: اے پی
بیرا میں بدترین طوفان سے شہر کے اکثر علاقے زیر آب آگئے — فوٹو: اے پی
بیرا میں بدترین طوفان سے شہر کے اکثر علاقے زیر آب آگئے — فوٹو: اے پی
طوفان سے موزمبیق کے ساحلی شہر میں تباہی  پھیلی ہوئی ہے — فوٹو: اےپی
طوفان سے موزمبیق کے ساحلی شہر میں تباہی پھیلی ہوئی ہے — فوٹو: اےپی
موزمبیق میں طوفان سے ہزار سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ہے — فوٹو: اے پی
موزمبیق میں طوفان سے ہزار سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ہے — فوٹو: اے پی
ایڈائی طوفان سے موزمبیق کے ساحلی شہر کا 90 فیصد حصہ تباہ ہوا ہے — فوٹو: اے پی
ایڈائی طوفان سے موزمبیق کے ساحلی شہر کا 90 فیصد حصہ تباہ ہوا ہے — فوٹو: اے پی
طوفان کے باعث بیرا کا ایک  بڑا ڈیم بھی تباہ ہوگیا  — فوٹو: اے پی
طوفان کے باعث بیرا کا ایک بڑا ڈیم بھی تباہ ہوگیا — فوٹو: اے پی
طوفان کے وقت ہوا کی رفتار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی — فوٹو: اے پی
طوفان کے وقت ہوا کی رفتار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی — فوٹو: اے پی
طوفان میں پھنسے طلبا کو زمبابوے ملٹری نے بچایا  — فوٹو: اے ایف   پی
طوفان میں پھنسے طلبا کو زمبابوے ملٹری نے بچایا — فوٹو: اے ایف پی
شہر کو جانے والی آخری سڑک بھی دو روز قبل تباہ ہوگئی تھی — فوٹو: اے پی
شہر کو جانے والی آخری سڑک بھی دو روز قبل تباہ ہوگئی تھی — فوٹو: اے پی
بیرا میں طوفان سے سڑکیں اور پل تباہ ہوگئے — فوٹو: اے پی
بیرا میں طوفان سے سڑکیں اور پل تباہ ہوگئے — فوٹو: اے پی
موزمبیق  کے شہری ٹوٹی ہوئی سڑک کے کنارے کھڑے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
موزمبیق کے شہری ٹوٹی ہوئی سڑک کے کنارے کھڑے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
زمبابوے میں طوفان کے باعث درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے— فوٹو: اے پی
زمبابوے میں طوفان کے باعث درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے— فوٹو: اے پی
طوفان کی وجہ سے زمبابوے کے عوام نقل مکانی پرمجبور ہیں — فوٹو: اے ایف پی
طوفان کی وجہ سے زمبابوے کے عوام نقل مکانی پرمجبور ہیں — فوٹو: اے ایف پی
زمبابوبے میں طوفان سے 98 افراد ہلاک ہوگئے — فوٹو: اے پی
زمبابوبے میں طوفان سے 98 افراد ہلاک ہوگئے — فوٹو: اے پی