• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر

شائع March 19, 2019
گزشتہ برس کراچی اسی فہرست میں ساتویں نمبر پر تھا—فائل فوٹو: پنٹ ریسٹ
گزشتہ برس کراچی اسی فہرست میں ساتویں نمبر پر تھا—فائل فوٹو: پنٹ ریسٹ

دنیا بھر کے ممالک اور بڑے شہروں کی زندگی، وہاں کی بڑھتی قیمت، کاروبار، روزگار اور مالی مسائل پر نظر رکھنے والے عالمی جریدے نے ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی۔

برطانوی مالی جریدے ’دی اکانامسٹ‘ کے اکنامکسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے جاری کی گئی دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست کے مطابق کراچی میں اشیاء کے سستے ہونے میں بہتری آئی۔

عالمی جریدے نے مجموعی طور پر دنیا بھر کے 133 شہروں کا ایک دوسرے سے روز مرہ کی زندگی کے اخراجات، غذائیت، ایندھن اور فیشن کے حوالے سے کیے جانے والے اخراجات کا موازنہ کیا۔

عالمی جریدے نے ان شہروں میں رہنے والے افراد کی جانب سے اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیے جانے والے اخراجات کا ایک دوسرے سے موازنہ کرکے دنیا کے مہنگے ترین اور سستے ترین شہروں کا انتخاب کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال میں کراچی میں روز مرہ کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی اور یوں پاکستان کا سب سے بڑا شہر دنیا کے 10 سستے ترین شہروں میں 6 نمبر پر آگیا۔

گزشتہ برس اسی فہرست میں کراچی کا نمبر ساتواں تھا، اسی فہرست میں بھارت کے تین شہر شامل ہیں۔

بھارت وہ پہلا ملک ہے جس کے تین شہر سستے ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہوئے۔

سستے ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے اور ساتویں نمبر پر باالترتیب 2 شہر ہیں۔

دنیا کے 10 سستے شہر

08– نئی دہلی – بھارت

—فوٹو: دی للت
—فوٹو: دی للت

07- چنائے – بھارت

—فوٹو: گیٹ اسپنی
—فوٹو: گیٹ اسپنی

07- بیونس آئرس- ارجنٹینا

—فوٹو: لائیو اینڈ انویسٹ انویسٹر
—فوٹو: لائیو اینڈ انویسٹ انویسٹر

06- کراچی – پاکستان

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

06- لاگوس- نائیجریا

—فوٹو: بز نائیجیریا
—فوٹو: بز نائیجیریا

05- بنگلورے- بھارت

—فوٹو: ہارڈ ویئر میسو
—فوٹو: ہارڈ ویئر میسو

04- الماتی – قازقستان

—فوٹو: دی استانا ٹائمز
—فوٹو: دی استانا ٹائمز

03- تاشقند- ازبکستان

—فوٹو: فری ٹوئر
—فوٹو: فری ٹوئر

02- دمشق – شام

—فوٹو: الجزیرہ
—فوٹو: الجزیرہ

01-کاراکاس – وینزویلا

—فوٹو: ایٹلس آبسکارا
—فوٹو: ایٹلس آبسکارا

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024