• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی میں عالمی آرٹ فیسٹیول کا انعقاد

شائع March 19, 2019
فیسٹیول میں لائیو آرٹ کے منصوبے پیش کیے گئے—فوٹو: انسٹاگرام
فیسٹیول میں لائیو آرٹ کے منصوبے پیش کیے گئے—فوٹو: انسٹاگرام

کراچی کی تاریخی عمارت کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں پہلی بار عوامی تقریب کا اہتمام رواں ماہ 14 سے 16 مارچ کے دوران کیا گیا۔

کے پی ٹی کی گزشتہ ایک سو سالہ تاریخ میں وہاں پہلی بار ’انٹرنیشنل پبلک آرٹ فیسٹیول‘ (آئی پی اے ایف) کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کے 60 آرٹسٹوں کے منصوبوں کو پیش کیا گیا۔

انٹرنیشنل پبلک آرٹ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کراچی پورٹ ٹرسٹ کے عقب میں ’پرسکون چوک‘ پر منعقد کی گئی تھی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی—فوٹو: زمرد خان
افتتاحی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی—فوٹو: زمرد خان

افتتاحی تقریب کے بعد آرٹ فیسٹیول کو عوام کے لیے کھولا گیا، جس کا اہتمام کے پی ٹی کے گراؤنڈ میں کنٹینرز سجا کر کیا گیا تھا۔

آرٹ فیسٹیول میں پیش کیے گئے منصوبوں کو کے پی ٹی کی عمارت میں پیش کرنے کے بجائے انہیں کنٹینرز میں پیش کیا گیا۔

مجموعی طور پر آرٹ فیسٹیول میں 60 آرٹسٹوں کے مختلف منصوبے پیش کیے گئے تھے، جن میں عوام نے گہری دلچسپی دکھائی۔

پرسکون چوک پر بھی پہلی بار عوامی تقریب منعقد ہوئی—فوٹو: زمرد خان
پرسکون چوک پر بھی پہلی بار عوامی تقریب منعقد ہوئی—فوٹو: زمرد خان

آئی ایم کراچی کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے عالمی آرٹ فیسٹیول کو دیکھنے کے لیے نوجوان بڑی تعداد میں آئے، تاہم بزرگ شہریوں اور ادھیڑ عمر کے افراد نے بھی فیسٹیول میں دلچسپی دکھائی۔

فیسٹیول کے دوران آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیے—فوٹو: ہوش عباسی
فیسٹیول کے دوران آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیے—فوٹو: ہوش عباسی

ابتدائی طور پر آرٹ فیسٹیول کا اعلان رواں ماہ مارچ کے آغاز میں کیا گیا تھا، تاہم ناسازگار سیاسی ماحول کی وجہ سے اسے مؤخر کرکے اسے مارچ کے وسط میں منعقد کیا گیا۔

کچھ منصوبوں کو پروجیکٹر کے ذریعے پیش کیا گیا—فوٹو: ہوش عباسی
کچھ منصوبوں کو پروجیکٹر کے ذریعے پیش کیا گیا—فوٹو: ہوش عباسی

اگرچہ آرٹ فیسٹیول کا انعقاد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل سے تین دن قبل کیا گیا تھا، تاہم پھر بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے اس میں شرکت کی۔

ڈیجیٹل آرٹ کو بھی پیش کیا گیا—فوٹو: ہوش عباسی
ڈیجیٹل آرٹ کو بھی پیش کیا گیا—فوٹو: ہوش عباسی

فیسٹیول منعقد کرنے والے منتظمین کا کہنا تھا کہ انہیں اتنی بڑی تعداد میں افراد کے شامل ہونے کی توقع نہیں تھی، عوام نے ان کی توقعات سے زیادہ فیسٹیول کو کامیاب بنایا۔

کچھ فن پارے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے—فوٹو: ہوش عباسی
کچھ فن پارے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے—فوٹو: ہوش عباسی

آرٹ فیسٹیول کے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی عمارت میں انعقاد پر کے پی ٹی انتظامیہ نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ آرٹ فیسٹیول کی وجہ سے ان کی تاریخی عمارت عوام کا توجہ ٓحاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

آرٹ کے کچھ نمونوں نے نوجوان نسل کو بہت متاثر کیا—فوٹو: ہوش عباسی
آرٹ کے کچھ نمونوں نے نوجوان نسل کو بہت متاثر کیا—فوٹو: ہوش عباسی

آرٹ فیسٹیول کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں پہلی بار عوام کو کنٹینرز کا مثبت اور آرٹ میں استعمال دیکھنے کو ملا، ورنہ کراچی اور ملک کا عوام کنٹینرز کو روڈوں کو بند کرنے اور مظاہروں میں استعمال ہوتے دیکھتا آیا ہے۔

عالمی آرٹ فیسٹیول انتظامیہ کے مطابق آئندہ برس جنوری کے اختتام یا فروری کے آغاز میں دوسرے فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔

عوام نے پہلی بار کنٹینرز کا مثبت استعمال دیکھا—: ہوش عباسی
عوام نے پہلی بار کنٹینرز کا مثبت استعمال دیکھا—: ہوش عباسی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024