• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ڈانس نمبر سے زارا شیخ کی واپسی

شائع March 19, 2019
زارا شیخ نے 2000 میں کیریئر کا آغاز کیا
زارا شیخ نے 2000 میں کیریئر کا آغاز کیا

رومانوی ہسٹوریکل فلم ’تیرے پیار میں‘ کے ذریعے 2000 میں فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ زارا شیخ طویل عرصے بعد واپس فلمی دنیا میں آنے کو تیار ہیں۔

زارا شیخ نے ’تیرے پیار میں‘ ایک بھارتی سکھ لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو مذہبی مقامات دیکھنے کے لیے پاکستان آتی ہیں، جہاں انہیں ایک مسلمان بینکار سے محبت ہوجاتی ہے۔

اپنی پہلی ہی فلم میں شاندار اداکاری دکھانے اور ایوارڈ جیتنے والی زارا شیخ نے اب تک اگرچہ ایک درجن فلموں میں کام کیا ہے، تاہم وہ شائقین کا توجہ رہی ہیں۔

زارا شیخ کی آخری فلم ’آنر کلنگ’ 2014 میں ریلیز ہوئی تھی، اس کے بعد وہ اگرچہ 2017 میں فلم ’جنگ‘ میں مختصر کردار میں نظر آئی تھیں، تاہم اب وہ ایک رومانوی کامیڈی فلم ’ہیر مان جا‘ سے شائقین کے دلوں میں اترجانے کے لیے تیار ہیں۔

اداکارہ نے پروڈیوسر عمران رضا کاظمی کی تعریف کی—فوٹو: ڈان امیجز
اداکارہ نے پروڈیوسر عمران رضا کاظمی کی تعریف کی—فوٹو: ڈان امیجز

زارا شیخ نے اس حوالے سے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہیر مان جا‘ میں وہ ڈانس نمبرز کرنے جا رہی ہیں اور انہیں یہ کام بہت اچھا لگا۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ فلم میں کردار بھی کرتی دکھائی دیں گی، تاہم انہوں نے اپنے کردار کے حوالے سے کھل کر وضاحت نہیں کی۔

زارا شیخ نے بتایا کہ اگرچہ وہ فلم میں مرکزی کردار میں نظر نہیں آئیں گی، تاہم ان کا کردار اچھا ہے اور شائقین کو بہت پسند آئے گا۔

اداکارہ نے فلم کی ٹیم اور خصوصی طور پر پروڈیوسر عمران رضا کاظمی کی تعریف کی اور بتایا کہ انہیں ’ہیر مان جا‘ کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آیا۔

ہیر مان جا ٹیم کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آیا، اداکارہ—فوٹو: ڈان امیجز
ہیر مان جا ٹیم کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آیا، اداکارہ—فوٹو: ڈان امیجز

فلموں سے دور اور اپنے کام کرنے کے حوالے سے زارا شیخ نے بتایا کہ انہیں مختلف منصوبوں میں کام کرنے کی پیش کش ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہیر مان جا‘ علی رحمٰن اور حریم فاروق کی رومانوی کہانی

اداکارہ کے مطابق شوبز انڈسٹری میں ہر کوئی ان کی عادت سے واقف ہے کہ وہ کچھ خاص منصوبوں میں ہی کام کرتی ہے، اس لیے میں ہر منصوبے میں کام نہیں کرتی۔

زارا شیخ کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کم مگر بہترین کام کرے۔

خیال رہے کہ ’ہیر مان جا‘ میں زارا شیخ ایک شادی کے گانے پرڈانس پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی۔

’ہیر مان جا‘ کو رواں برس عیدالاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا۔

فلم میں علی رحمٰن اور حریم فاروقی مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے جو ایک دوسرے سے رومانس بھی کرتے دکھائی دیں گے۔

فلم میں ڈانس نمبر کرکے مزہ آیا، اداکارہ—فوٹو: ڈان امیجز
فلم میں ڈانس نمبر کرکے مزہ آیا، اداکارہ—فوٹو: ڈان امیجز

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024