• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سام سنگ کا اپریل میں نئے فونز متعارف کرانے کا اعلان

شائع March 18, 2019
گلیکسی ایس 10 سیریز کے فونز — اے ایف پی فائل فوٹو
گلیکسی ایس 10 سیریز کے فونز — اے ایف پی فائل فوٹو

سام سنگ نے گزشتہ ماہ نئے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 10 سیریز کے 4 فون متعارف کرائے مگر اب اچانک اس نے ایک اور ایونٹ اپریل میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔

سام سنگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ میں ایک ٹوئیٹ میں 10 اپریل کو ایک گلیکسی ایونٹ کا اعلان کیا گیا۔

تاہم کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ اس ایونٹ میں کیا متعارف کرانے والی ہے مگر امکان ہے کہ وہ گلیکسی اے سیریز کے 3 نئے فونز گلیکسی اے 90، گلیکسی اے 40 اور اے 20 ای پیش کرسکتی ہے۔

ان تینوں فونز کے حوالے سے حال ہی میں کئی لیکس سامنے آچکی ہیں اور گلیکسی اے 90 سام سنگ کا پہلا ایسا فون ہوگا جس میں پوپ اپ سیلفی کیمرا دیئے جانے کا امکان ہے۔

مختلف لیکس کے مطابق گلیکسی اے 90 میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی تک اسٹوریج دی جاسکتی ہے۔

اسی طرح گلیکسی اے 40 میں 6.4 انچ فل ایچ ڈی انفنٹنی یو سپر امولیڈ ڈسپلے دیا جائے گا جبکہ اس میں کمپنی کا اپنا ایکسینوس 7904 پراسیسر دیا جائے گا۔

مگر گلیکسی اے 20 ای کے بارے میں اب تک لیکس سامنے نہیں آئیں بس یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ گلیکسی اے 20 کا سستا ورژن ہوسکتا ہے۔

کچھ عرصے پہلے ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سام سنگ ہر ماہ اے سیریز کے نئے فونز متعارف کرائے گی۔

گزشتہ ماہ اس نے گلیکسی اے 10، اے 30 اور اے 50 متعارف کرائے تھے اور اب اپریل میں مزید ڈیوائسز پیش کی جارہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024