• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:43pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:51pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:43pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:51pm

اسپیکر سندھ اسمبلی کی توہین کی گئی،خورشید شاہ

شائع March 18, 2019

پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے اس ملک میں کوئی جمہوریت نہیں ہے جسے چاہو پکڑ کر جیل میں ڈالو اور بعد میں جرم پوچھا جاتا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ گرفتار کرتے وقت اسپیکر سندھ اسمبلی کی توہین کی گئی اور ان کے بچوں کو پریشان کیا گیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں پاکستان کی قرارداد منظور کی گئی تھی اس پاکستان کا آئین پاس کرنے والی اسمبلی کے اسپیکرکونیب نے حراست میں لیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء نے کہا کہ ملک میں میڈیا سمیت ہرشخص عتاب کاشکار ہے اس لیے یہاں نہ تو جمہوریت ہے اور نہ ہی انسانی حقوق کی بات ہوتی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے جمہوریت اور عوام کے حقوق کے لیے کوششیں کی ہیں اس لیے ہم قانون اور آئین کے مطابق اپنے کیسزز لڑتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء نے کہا کہ اب 2019 میں ہرپاکستانی پونےدولاکھ کا مقروض ہے اور ملک میں مہنگائی کا عذاب ہے۔بچلی اور گیس کے حالیہہ بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 اپریل 2025
کارٹون : 25 اپریل 2025