کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پی ایس ایل کے نئے چیمپئن
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق چمپیئن پشاور زلمی کو باآسانی شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹرافی حاصل کی۔
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 139رنز ایک آسان ہدف دیا تھا، زلمی کی جانب سے عمر امین 38 رنز بنا کر نمایاں بلے باز تھے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 139 رنز کا مطلوبہ ہدف باآسانی حاصل کیا جس کے لیے احمد شہزار اور شین واٹسن نے پراعتماد آغاز کیا تاہم واٹسن جلد رن آؤٹ ہوگئے تھے۔
احمد شہزار 58 اور ریلی روسو 39 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے اور ٹیم کو 18 ویں اوور میں چمپیئن بنا دیا۔