• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پی ایس ایل فائنل 2019 کی اختتامی تقریب، ستارے جگمگا اٹھے

شائع March 17, 2019 اپ ڈیٹ March 20, 2019

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2019 کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کے خطاب سے تقریب کا آغاز ہوا۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا اور کراچی کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو سب سے بڑا ایوارڈ دینا چاہیے تو وہ کراچی کے لوگوں کو دینا چاہیے۔

اس موقع پر وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے 2 سال قبل اسی میدان میں کہا تھا کہ ہم پی ایس ایل کراچی لے آئیں گے، آج حکومت اور کراچی والوں نے یہ کر دکھایا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید بھی پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچے۔

اعلیٰ شخصیات کے خطاب کے بعد ایونٹ میں پاکستانی فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی تماشائیوں سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا اور 28 ہزار سے زائد افراد میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچے تھے۔

پی ایس ایل 2019 کے فائنل سے پہلے اختتامی تقریب کے باقاعدہ آغاز سے قبل نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے نمازیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا اور اسٹیڈیم میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

جنون گروپ نے بھی اپنی پرفارمنس سے سما باندھ دیا — فوٹو: پی ایس ایل
جنون گروپ نے بھی اپنی پرفارمنس سے سما باندھ دیا — فوٹو: پی ایس ایل
تقریب میں سب سے پہلے ابرار الحق نے پرفارم کیا — فوٹو: پی ایس ایل
تقریب میں سب سے پہلے ابرار الحق نے پرفارم کیا — فوٹو: پی ایس ایل
سب سے بڑا ایوارڈ کراچی کے لوگوں کو دینا چاہیے، احسان مانی — فوٹو: پی ایس ایل
سب سے بڑا ایوارڈ کراچی کے لوگوں کو دینا چاہیے، احسان مانی — فوٹو: پی ایس ایل
آئمہ بیگ اور شجاع حیدر نے لیجنڈ گلوکارہ نازیہ حسن کے گانوں پر پرفارمنس دی— فوٹو: پی ایس ایل
آئمہ بیگ اور شجاع حیدر نے لیجنڈ گلوکارہ نازیہ حسن کے گانوں پر پرفارمنس دی— فوٹو: پی ایس ایل
ینگ دیسی اور فواد خان نے پی ایس ایل 2019 کے ٹائٹل سانگ پر پرفارمنس دی — فوٹو: پی ایس ایل
ینگ دیسی اور فواد خان نے پی ایس ایل 2019 کے ٹائٹل سانگ پر پرفارمنس دی — فوٹو: پی ایس ایل
شائقین نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا — فوٹو: اے ایف پی
شائقین نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا — فوٹو: اے ایف پی
سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے — فوٹو: اے ایف پی
سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے — فوٹو: اے ایف پی
اسپینش فٹبالر اور سرفراز احمد نے فٹبال کو اپنی کِک سے تماشائیوں کے درمیان پھینکا — فوٹو: پی ایس ایل
اسپینش فٹبالر اور سرفراز احمد نے فٹبال کو اپنی کِک سے تماشائیوں کے درمیان پھینکا — فوٹو: پی ایس ایل
شائقین میچ سے قبل اسٹیڈیم پہنچنے کے لیے بھی پُر جوش دکھائی دیے — فوٹو: اے ایف پی
شائقین میچ سے قبل اسٹیڈیم پہنچنے کے لیے بھی پُر جوش دکھائی دیے — فوٹو: اے ایف پی
بڑی تعداد میں شائقین نے اسٹیڈیم کا رخ کیا — فوٹو: اے ایف پی
بڑی تعداد میں شائقین نے اسٹیڈیم کا رخ کیا — فوٹو: اے ایف پی

تبصرے (1) بند ہیں

Rizwan Mar 18, 2019 12:28am
Congrats Pakistan , very well done PSL management.