• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

پشاور زلمی ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل فائنل میں

شائع March 16, 2019

پشاور زلمی نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک اہم میچ میں دفاعی چمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فائنل میں مقابلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

نیشنل اسٹیدیم کراچی میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دفاعی چمپیئن کے خلاف چھکوں اور چوکوں کی بارش کرتے ہوئے 214 رنز کا ایک بڑا مجموعہ ترتیب دیا جس میں کامران اکمل اور امام الحق کی نصف سنچریاں، ڈیرین سیمی اور کیرون پولارڈ کی برق رفتار اننگز بھی شامل تھیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ جواب میں صرف 9 وکٹوں پر 166 رنز بنا کر 48 رنز سے میچ ہار گئی اور پشاور زلمی کو فائنل کا ٹکٹ تھما دیا۔ حسن علی نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔

حسن علی نے ٹورنامنٹ میں وکٹوں کی تعداد 25 کر دی—فوٹو: اے ایف پی

دونوں ٹیموں نے میچ شروع ہونے سے قبل  نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشت گرد حملے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خاموشی اختیار کرلی—فوٹو:اے ایف پی

کامران اکمل اور امام الحق نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 135 رنز بنائے—فوٹو: اے ایف پی

کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی حملے کے خلاف بازووں میں کالی پٹیاں بھی باندھ لیں—فوٹو: اے ایف پی

کامران اکمل نے 74 اور امام الحق نے 58 رنز بنائے—فوٹو:اے ایف پی

الیکس ہیلز بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کوفتح نہ دلا سکے—فوٹو: اے ایف پی

پشاور زلمی کے کیرون پولارڈ نے 37 رنز بنانے کے بعد ایک وکٹ بھی حاصل کی—فوٹو:اے ایف پی

تائمل ملز نے والٹن کی وکٹ حاصل کی—فوٹو: اے ایف پی

ڈیل پورٹ نے 28 رنز بنائے —فوٹو: اے ایف پی

پشاور زلمی نے 48 رنز سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی—فوٹو: اے ایف پی