لاکھوں روپے کا آئی فون خریدنا پسند کریں گے؟
اگر آپ کو آئی فون ایکس ایس ایک ہزار ڈالر میں خریدنا مہنگا لگتا ہے تو اس مہنگی ٹرین ڈیوائس کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی۔
سونے، ہیروں اور نایاب کھالوں سے مزئین آئی فون ایکس ایس گرینڈ کمپلیکیشنز اسکیلٹن ڈائمنڈ ایڈیشن ریگولر آئی فون ایکس ایس سے کافی مختلف ہے۔
درحقیقت اس کے بیک پر ایک مکینیکل گھڑی دی گئی ہے۔
کیوی آر آئی فون ایکس ڈائمنڈ ایڈیشن آئی فون ایکس ایس اور آئی فون ایکس ایس میکس دونوں میں دستیاب ہے اور ان میں 256 سے 512 جی بی اسٹوریج آپشن دیئے گئے ہیں۔
اور ہاں اس کی ایک سال کی وارنٹی بھی ہے مگر وہ صرف الیکٹرونکس کی ہے، اس پر جڑے ہیرے اور دیگر اشیا کا نقصان آپ کا اپنا ہوگا۔
اس فون کے بیک پر ٹائیٹنیم، گولڈ پلیٹنگ اور 252 ہیرے سجائے گئے ہیں۔
اس طرح کے صرف 99 آئی فونز تیار کیے گئے ہیں اور مکینکل گھڑی کا ڈائل ٹائیٹینیم سے بنا ہوا ہے جبکہ گھڑی کے شیشے کو مضبوط بنایا گیا ہے۔
اور ہاں اس گھڑی کو آئی فون سے طاقت نہیں ملتی بلکہ ہر 30 گھنٹے بعد سونے سے بنی ناب سے مدد لینا پڑتی ہے۔
بیک کے ڈیزائن اور گھڑی سے ہٹ کر فرنٹ پر اس کا ڈیزائن عام آئی فون ایکس ایس جیسا ہی ہے مگر اس کا باکس ایپل کے باکس سے بالکل مختلف ہے۔
اس فون کی قیمت 23 ہزار 320 ڈالرز (32 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) سے 24 ہزار 500 ڈالرز (34 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔