• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مساجد کے حملہ آور سے یوٹیوب کا سب سے مشہور شخص پریشان

شائع March 15, 2019
حملہ آور نے ویڈیو میں پیوڈی پائی کا نام لیا تھا—فوٹو: اے بی سی نیٹ/ دی مرر
حملہ آور نے ویڈیو میں پیوڈی پائی کا نام لیا تھا—فوٹو: اے بی سی نیٹ/ دی مرر

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد پر فائرنگ کرکے کم سے کم 49 افراد کو جاں بحق کرنے والے دہشت گردوں نے حملہ کارروائی کرکے دنیا بھر کے کئی لوگوں کو تکلیف پہنچائی۔

مساجد پر حملہ کرنے والے 4 میں سے ایک حملہ آور مساجد پر حملے کی آن لائن ویڈیو بھی چلائی تھی۔

اس حملہ آور کی شناخت آسٹریلوی نژاد برینٹن ٹیرنٹ سے ہوئی ہے جسے اب گرفتار کرلیا گیا ہے۔

برینٹن ٹیرنٹ کی جانب سے آن لائن ویڈیو جاری کرنے اور اس ویڈیو میں ان کی جانب سے کہی گئی باتوں سے جہاں دنیا کے دیگر افراد پریشان ہوئے وہیں ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب کے سب سے مشہور اور سب سے زیادہ سبسکرائبر چینل ’پیو ڈی پائی‘ کے بانی بھی پریشان ہوگئے۔

شوبز ویب سائٹ ’ہولی وڈ رپورٹر‘ کے مطابق برینٹن ٹیرنٹ نے حملے کی جاری کی گئی براہ راست ویڈیو میں لوگوں سے کہا کہ وہ یوٹیوب کے چینل ’پیو ڈی پائی‘ کو سبسکرائب کریں۔

اگرچہ حملہ آور نے ’پیوڈی پائی‘ کے حوالے سے مزید کچھ نہیں کہا، تاہم حملہ آور کے صرف اسی بیان نے پیوڈی پائی کے بانی کو پریشان کردیا اور ان کی شخصیت پر سوالات اٹھائے جانے لگے۔

حملہ آور کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ’پیو ڈی پائی‘ چینل کے بانی فیلکس اروید الف کجیلبرگ نے ٹوئیٹ کی اور کرائسٹ چرچ مساجد واقعے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا۔

پیو ڈی پائی کے بانی فیلکس اروید الف کجیلبرگ نے اپنی ٹوئیٹ میں حیرانگی کا اظہار کیا کہ مساجد پر دہشت گردانہ حملہ کرنے والے شخص نے ان کا نام کیوں لیا؟

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں مساجد پر ہونے والے حملوں پر ایک نظر

پیوڈی پائی کے بانی کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر شدید حیران ہیں کہ حملہ آور نے ان کا نام لیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ان کی ہمدریاں حملے میں متاثر ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

پیوڈی پائی کے بانی کی ٹوئیٹ پر کئی افراد نے کمنٹس کیے اور لکھا کہ وہ جانتے ہیں کہ دہشت گردانہ حملے سے پیوڈی پائی کا کوئی تعلق نہیں۔

تاہم کچھ افراد نے کمنٹس میں لکھا کہ پیوڈی پائی تنگ نظر اور شدت پسند نظریات کو فروغ دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ پیوڈی پائی کا چینل سویڈن کے 29 سالہ فیلکس اروید الف کجیلبرگ 2010 میں قائم کیا تھا۔

یہ چینل یوٹیوب کا سب سے بڑا سبسکرائبر چینل ہے اور اس کا مقابلہ بھارتی چینل ’ٹی سیریز‘ سے ہے جو یوٹیوب کا دوسرا بڑا سبسکرائبر چینل ہے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ میں اب تک ہونے والے دہشت گردی کے بڑے واقعات

پیوڈی پائی کو فلیکس اروید الف تنہا چلاتے ہیں، تاہم کچھ افراد انہیں مختلف معاملات میں تعاون فراہم کرتے ہیں۔

یوٹیوب پر پیوڈی پائی کے سبسکرائبر کی تعداد 8 کروڑ 94 لاکھ 79 ہزار سے زائد ہے۔

حملے کے دوران کم سے کم 49 افراد جاں بحق ہوئے—فوٹو: اسٹف ڈاٹ این زیڈ
حملے کے دوران کم سے کم 49 افراد جاں بحق ہوئے—فوٹو: اسٹف ڈاٹ این زیڈ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024