• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی دوستی کے سوشل میڈیا پر چرچے

شائع March 15, 2019

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کراچی میں جاری فیشن پاکستان ویک کے ریمپ پر ایک ساتھ چلے تو مداح ان دونوں کی کیمسٹری دیکھ کر حیران رہ گئے۔

یہ دونوں ایک ساتھ نامور ڈیزائنر زینب چھوٹانی کی کلیکشن کے شو اسٹاپر بنے۔

اس دوران ہانیہ عامر نے سرخ رنگ کا نہایت خوبصورت عروسی جوڑا زیب تن کیا جبکہ عاصم اظہر کرتا پاجامہ اور ویسٹ کوٹ پہنے ہوئے تھے۔

عاصم اظہر ریپ پر گلوکاری بھی کررہے تھے جبکہ ان دونوں کے رومانوی انداز کی سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال ہانیہ عامر نے اپنی 22 سالگرہ منائی تھی جس کی شاندار تقریب عاصم اظہر نے منعقد کی تھی۔

View this post on Instagram

🌻

A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on

اس دوران عاصم اظہر پورے وقت ہانیہ کے ساتھ نظر آئے جبکہ ان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

ویڈیوز اور تصاویر سامنے آنے کے بعد سے ان دونوں کی دوستی کے سوشل میڈیا پر چرچے رہے جبکہ متعدد مداحوں نے یہ بھی کہا کہ ان دونوں کا افیئر چل رہا ہے۔

یہ دونوں ایک ساتھ متعدد ایونٹس میں بھی ساتھ شریک ہوئے جبکہ دونوں اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر شیئر کررہے ہیں جنہیں دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ یہ دونوں واقعی ایک دوسرے کو کافی پسند کرتے ہیں۔

بہت جلد یہ دونوں ایک ٹیلی فلم میں بھی ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024