• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایوینجرز اینڈ گیم کا ایک اور ٹریلر ریلیز

شائع March 15, 2019
ایوینجرز اینڈگیم میں کیپٹن امریکا کا ایک سین — اسکرین شاٹ
ایوینجرز اینڈگیم میں کیپٹن امریکا کا ایک سین — اسکرین شاٹ

ایوینجرز انفٹنی وار کی گزشتہ سال اپریل میں ریلیز کے بعد سے ہی لوگ اس فلم کے اگلے حصے کے منتظر ہیں اور اب اس کا ایک اور ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

عام طور پر لوگوں کو کسی فلم کی ریلیز کا انتظار ہوتا ہے مگر مارول اور ڈزنی اسٹوڈیو نے ایوینجرز 4 کے حوالے سے مداحوں کو اتنا بے تاب کیا کہ انہیں کئی ماہ تک ٹریلر اور اس کے ٹائٹل کا انتظار کرنا پڑا جو گزشتہ سال دسمبر میں سامنے آئے۔

اب اس فلم کا دوسرا مکمل اور ممکنہ طور پر آخری ٹریلر جاری کیا گیا ہے جس میں مارول سینماٹک یونیورس کے ماضی کی جھلکیوں کے ذریعے لوگوں کے اشتیاق کو مزید بڑھایا گیا ہے۔

ٹریلر میں فلم کی کہانی کے بارے میں کچھ زیادہ نہیں دکھایا گیا بلکہ پرانی فوٹیج میں چند نئے مناظر کا اضافہ کیا گیا ہے، مگر کچھ اشارے بھی دیئے گئے ہیں۔

اس نئے ٹریلر کا آغاز آئرن مین ٹوی اسٹارک سے ہوتا ہے جو انفٹنی وار کے بعد سے خلا میں بھٹک رہا ہے اور اپنی منگیتر کے نام ایک پیغام پڑھ رہا ہوتا ہے جو کہ پہلی آئرن مین فلم سے متاثر محسوس ہتا ہے۔

یہی عمل کیپٹن امریکا کے ساتھ ہوتا ہے اور اس کردار کی پہلی فلم کی جھلکیوں سے موجودہ دور کو دکھایا جاتا ہے۔

مگر ٹریلر میں سب سے بڑا انکشاف آخر میں نظر آتا جب کیپٹن مارول کو پہلی بار ایوینجرز کے ساتھ دکھایا جاتا ہے جبکہ اس ٹریلر میں آنٹ مین، کیپٹن امریکا اور آئرن سمیت دیگر ہیروز کو کوانٹم ریلیم میں دکھایا گیا جو نئے کاسٹیوم کو زیب تن کیے ہوتے ہیں۔

ایوینجرز اینڈ گیم 26 اپریل کو ریلیز کی جارہی ہے جس میں رابرٹ ڈاﺅنی جونیئر، کرس ایونز، کرس ہیم ورتھ، مارک روفالو، اسکارلٹ جونسن، جرمی رنر، بری لارس اور دیگر شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024