• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

افغانستان میں قیام امن کی کوششوں پر یورپی یونین پاکستان کا معترف

شائع March 14, 2019
سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان رولینڈ کوبیا نے آج سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی جس میں دونوں نے افغانستان میں قیام امن کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

یورپی یونین کی سفیر رولینڈ کوبیا دو روزہ دورے پر 14 سے 15 مارچ تک کے لیے پاکستان آئی ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا افغانستان سے نکل جائے یا سوویت یونین کی طرح شکست کا سامنا کرے، طالبان

ملاقات کے دوران سیکریٹری خارجہ نے خطے میں امن اور پرامن پڑوس کے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے۔

تہیمنہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان نے طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے لیے اچھی نیت اور مشترکہ ذمے داری کو سمجھتے ہوئے سہولت کار کا کردار ادا کیا ۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس بات چیت کے بعد افغانستان کے اندر بھی مذاکرات کے عمل کا آغاز ہو گا اور افغانستان میں یورپی یونین کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں قیام امن اور ترقی کے لیے یورپی یونین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں سوویت یونین کی شکست کو 30 سال مکمل

یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی نے یورپی یونین اور پڑوسی ممالک کے لیے افغانستان میں قیام امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور اس سلسلے میں قیام امن کی کوششوں کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

کوبیا نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کا جو موقع آج میسر ہے، اسے ضائع نہیں ہونا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024