• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
شائع March 14, 2019

شادی کا سیزن قریب ہے اور خواتین کو تقریبات میں پہننے کے لیے جوڑوں کے لیے نت نئے خیالات کی ضرورت پڑتی رہتی ہے۔

اس ہی حوالے سے کراچی میں فیشن پاکستان ویک منعقد کیا گیا جس میں پاکستانی نامور ڈیزائنر جوڑی ثنا سفیناز کے سولو شو کو شائقین نے بےحد پسند کیا۔

اس فیشن شو میں دلہنوں کے لیے شاندار عروسی جوڑے پیش کیے گئے جبکہ شادیوں کی تقریبات میں شرکت کرنے والی خواتین کے لیے بھی بہت سے خوبصورت جوڑے پیش کیے گئے جن سے متاثر ہونا بہت آسان ہے۔

اس فیشن شو میں نمائش کے لیے پیش کردہ 9 شاندار جوڑے مندرجہ ذیل ہیں:

اوور کوٹ یا قمیض؟

یہ منفرد کام کے ساتھ بنائی قمیض اوور کوٹ کا لک پیش کررہی ہیں، اس کا سیاہ رنگ، بھاری کام شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہا۔

منفرد جیکٹ

شادیوں میں ہمیشہ ایک ہی انداز کے جوڑے زیب تن کیے جاتے ہیں لیکن خوبصورت رنگوں اور کام کے ساتھ بنائی گئی یہ خوبصورت جیکٹ آپ کے انداز کو ایک الگ لک دے دے گی۔

خوبصورت کام اور منفرد رنگ

سرخ رنگ کا یہ جوڑا یقیناً آپ اپنی کسی دوست یا کزن کی شادی میں ضرور پہننے کی خواہش مند ہوں گی۔

مہندی کا نیا انداز

ویسے تو دلہنیں مہندی اور مایوں کی تقریبات میں ہمیشہ ایک ہی انداز کے جوڑے زیب تن کیے نظر آتی ہیں تاہم یہ نیا انداز آپ کو سب سے منفرد دکھا سکتا ہے۔

بہار کے رنگ

نوجوان لڑکیوں کو اپنے عروسی جوڑے کو منفرد اور دلچسپ بنانا ہے تو یہ جوڑا یقیناً ایک بہترین آپشن ہوگا۔

پھولوں کے پرنٹس

عموماً یہ پرنٹس خواتین کے لان کے جوڑوں میں دیکھائی دیتے ہیں تاہم ان کو عروسی جوڑوں کا حصہ بنانا یقیناً منفرد ہوگا۔

بھاری کام اور گلابی رنگ

اگر آپ کو بھاری جوڑا بھی پہننا ہے اور گہرا رنگ کا انتخاب نہیں کرنا چاہ رہی تو یہ جوڑا بہترین انتخاب ہوگا۔

ماڈرن ٹوسٹ

اگر آپ اپنی کزن یا دوست کی شادی میں ماڈرن نظر آنا چاہتی ہیں تو اس لباس کا انتخاب کریں۔

شیروانی

ماڈل حسنین لہری کی جانب سے پہنی جانے والی یہ سادہ سیاہ شیروانی نوجوان لڑکوں کے لیے شادی پر پہننے کا بہترین انتخاب ہوگا۔